بھٹکل کے لیبر ڈپارٹمنٹ میں چل رہی رشوت خوری کے خلاف دیا گیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2019, 11:47 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل17/جون (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ میں چل رہی ایجنٹوں کی کارستانی اور بدعنوانیوں کے خلاف کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرکی معرفت ڈی سی کو یادداشت پیش کی گئی۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ لیبر ڈپارٹمنٹ میں کوئی بھی کام کروانا ہوتو اس کے لئے رشوت دینی پڑتی ہے۔ مزدوروں کو ملنے والی سرکاری سہولتیں پانے کے لئے کم ازکم تین تا پانچ ہزار روپے ایجنٹوں کو دینی پڑتی ہے۔ بھٹکل کی گلی گلی میں ایجنٹ بھرے پڑے ہیں۔ ان کا تعاون لیے بغیر کوئی بھی کام کروانا ممکن نہیں ہوتا۔اور بعض دفعہ تو رشوت لینے کے بعد بھی وقت پر کام پورا نہیں کیا جاتا اور خواہمخواہ ہراساں کیا جاتا ہے۔مزدوروں کے لئے گزشتہ تین برسوں سے کارڈ فراہم نہیں کیے جارہے ہیں۔ مزدوروں کو شادی کے لئے ملنے والی امدادی رقم 50ہزار روپوں میں سے 10ہزار روپے مختلف افسران کے نام پر بطور رشوت کاٹ لیے جاتے ہیں۔میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان بدعنوانیوں کو ختم کرنے کے لئے ضلع ڈی سی کی جانب سے مناسب اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

 اس کے علاوہ کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا کی جانب سے ایک اور میمورنڈم ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کے نام دیا گیا جس میں ضلع شمالی کینرا کے لئے ایک سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مذکورہ سنگھا کے ضلع صدر کمار نائک، نائب صدر کے ایم شریف، جنرل سیکریٹری سید علی مالکی، رام چندرا گوڈا، انتھونی جوجے اور دیگر افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...