بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے نظام کی حوصلہ افزائی کریں

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2021, 10:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) نائب صدرجمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے آج سبھی کارپوریٹ اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے نظام کی، خاص طور پر حوصلہ افزائی کریں اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے تحفظ کیلئے وافر حفاظتی انتظامات کریں -

بھارت کے کمپنی سکریٹریز کے ادارے میں اپنے سالانہ خطبے میں نائب صدرجمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ کارپوریٹ حکمرانی کے سبھی معاملات میں شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے کیلئے یہ بہت ضروری ہے کہ شیئر ہولڈرز سمیت سبھی متعلقین فریقوں کے اعتماد میں اضافہ کیاجائے-سرکاری پیسے کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وینکیانائیڈونے کہاہے کہ یہ نظام خامیوں سے پاک ہونا چاہئے تاکہ کسی بھی بدعنوانی کی گنجائش نہ رہے- اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کچھ لوگوں کے غلط کاموں سے بھارتی تجارت بدنام ہوتی ہے-

نائب صدرجمہوریہ نے نئے کمپنی سکریٹریز سے زور دے کر کہا کہ وہ رہنمائی کرکے اور سہارا دے کر کارپوریٹ حکمرانی میں اخلاقیات اور جواب دہی کو یقینی بنائے- انہوں نے ان سے کہا ہے کہ اس پیشہ کو ایک مشن کے طور پر سمجھا جائے-یہ امید ظاہر کرتے ہوئے کہ معیشت آئندہ دنوں میں بحال ہوجائے گی- انہوں نے انڈیا ان کارپوریشن سے اصرار کیا کہ وہ اسے ایک بڑی معیشت بنانے میں قائدانہ کردار ادا کریں -یہ رائے ظاہر کرتے ہوئے کہ بھارت نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں اور معیشت کی بحالی کے اقدامات میں ترقی یافتہ ملکوں سمیت، دیگر بہت سے ملکوں کی بہ نسبت بہتر کارکردگی انجام دی ہے،انہوں نے بین الاقوامی مالی فنڈ کے سربراہ محترمہ کرسٹا لینا جیورجیوا کی حالیہ رائے زنی کا ذکر کیا جنہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے عالمی وباء سے نمٹنے اور اس کے اقتصادی نتائج سے نمٹنے کیلئے بہت ہی فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں -

معیشت کو دوبارہ ایک بڑی معیشت بنانے میں سبھی متعلقہ فریقوں کی مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے وینکیا نائیڈونے کہاہے کہ آئی سی ایس آئی جیسے ادارے معیشت کو واپس معمول پر لانے میں اہم رول ادا کریں گے جس میں اچھی کارپوریٹ حکمرانی پر توجہ دی جائے گی- یہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہ کارپوریٹ حکمرانی کے مضبوط حصول، کسی بھی کمپنی کو آگے لے جانے کیلئے بے حد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ شفافیت، دیانت داری اور ایمانداری، ہر وقت برقرار رہنی چاہیے اوریہ بزنس سے متعلق ہر سرگرمی میں ظاہر ہونی چاہیے-بھارت کے شاندار ماضی کے بارے میں طلباء کو بتاتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ملک میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے-

وقت کی ضرورت یہ ہے کہ اس صلاحیت کو شناخت کیاجائے اور فروغ دیا جائے- انہوں نے کہاکہ بھارت کے پاس، جو130 کروڑ سے زیادہ آبادی والی دنیا کی سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت ہے، ایک خود کفیل ملک بننے کی صلاحیت موجود ہے-یہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہ کمپنی سکریٹریز جیسے پیشہ ور افراد معیشت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کریں گے- کیونکہ بھارت مختلف شعبوں میں خود کفیل بننے کے اپنے راستے پر گامزن ہے، نائب صدرجمہوریہ نے ان سے اصرار کیا کہ وہ اعلیٰ اخلاقی قدروں اور اخلاقیات کو برقرار رکھنے کے تئیں ہمیشہ پر عزم رہیں -

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کو صحیح ہونے کے راستے سے کبھی علاحدہ نہیں ہونا ہے- کمپنی سکریٹریز کو کارپوریٹ کے باضمیر افراد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ صحیح راستے گامزن رہیں اور مینجمنٹ کی طرف سے کسی دباؤ کے آگے نہ جھکیں -وینکیا نائیڈونے کہاہے کہ آئی سی ایس آئی جیسے پیشہ ور اداروں کو لازمی طور پر یقینی بنانا چاہیے کہ کارپوریٹ کمپنیاں، نہ صرف پیشہ ورانہ صلاحیت کی حامل ہیں بلکہ قانون کی بھی پابند ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...