بھٹکل میں اب کورونا کا قہر؛ 45 معاملات سامنے آنے کے بعدحکام کی اُڑ گئی نیند؛ انتظامیہ نےکیا دوپہر دوبجے سے ہی لاک ڈاون کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th July 2020, 8:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6/جولائی (ایس او نیوز)  بھٹکل میں کورونا کو لے کر گذشتہ چار پانچ دنوں سے جس طرح کے خدشات ظاہر کئے جارہے تھے، بالکل وہی ہوا، آج ایک ہی دن 45 کورونا کے معاملات سامنے آنے سے نہ صرف حکام  کی نیندیں اُڑ گئیں بلکہ عوام میں بھی خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی۔  حیرت کی بات یہ رہی کہ آج جن لوگوں کے رپورٹس پوزیٹیو آئے ہیں، اُس میں تعلقہ اسپتال کی اہم  ڈاکٹر کا بھی  نام شامل ہے ، ساتھ ساتھ ایک دوسرے  معروف   ڈاکٹر سمیت ایک پرائیویٹ اسپتال کے دو اسٹاف  و ایک لیب اسٹاف وغیرہ بھی شامل ہیں۔

سرکار کی جانب سے جاری کی گئی لسٹ کے مطابق آج کورونا کے جو معاملات سامنے آئے ہیں، اُس میں زیادہ تر لوگ مریض نمبر 17121 کے پرائمری رابطے والے ہیں، مریض نمبر 14556 کے پرائمری رابطے والے دو لوگ بھی آج کی لسٹ میں شامل  ہیں جبکہ  ایک 56سالہ خاتون مہاراشٹرا سے لوٹی تھی۔اُس کی بھی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ 45 میں بارہ خواتین ہیں، ایک  لڑکی، تین لڑکے اور24 مرد حضرات ہیں۔

ویمن سینٹر میں مزید80 بستروں کا انتظام:   بھٹکل ویمن سینٹر جہاں کورونا سے متاثرہ لوگوں کو کورنٹائن کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، یہاں کل تک تنظیم کی جانب سے 92 بستروں کا انتظام کیاگیا تھا، آج کاروار سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  مزید 80 بیڈ مع  بیڈ شیٹس روانہ کئے گئے تھے، مگر صبح اچانک بھٹکل میں 45 کورونا کے معاملات سامنے آنے کے بعد پلنگ لگانے اور بستروں کو بچھانے  کے لئے سرکار کی جانب سے جن مزدوروں کو  تعینات کیا گیا تھا، اُن کے ہاتھ پیر پھول گئے اور انہوں نے ویمن سینٹر کے اندر  جا کر کام کرنے سے انکار کردیا، مگر تنظیم کی جانب سے سرگرم رکن محمد صادق مٹا نے  دوسرے متبادل مزدوروں کا انتظام کرتے ہوئے  بستروں کو بچھانے کا کام انجام دیا۔ آج پوزیٹٹیو آنے والے کئی لوگوں کو  شام تک ویمن سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ   جن کی عمر 60یا اس سے زائد ہیں انہیں سرکاری اسپتال میں ہی رکھا جائے  گا تاکہ وہ ڈاکٹرس کی نگرانی میں رہیں۔

دوپہر دو بجے سے ہی بھٹکل میں لاک ڈاون:   بھٹکل میں کورونا کے بڑھتے معاملات سے ایک طرف حکام کی نیندیں اُڑ گئیں ہیں، وہیں سرکاری اسپتال میں بھی اسٹاف کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں۔

حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے  ضلعی انتظامیہ نے کل منگل سے دوپہر دو بجے سے ہی بھٹکل میں لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے اور عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ دوپہر دو بجے کے بعد وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی جانب سے  جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل کی اشد ضرورت ہو تو  ہی لوگ باہر نکل کر میڈیکل کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں، ورنہ کسی بھی دوسری صورت میں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق دوپہر دو بجے سے صبح چھ بجے تک مکمل لاک ڈاون رہے گا۔

بھٹکل میں45 سمیت ضلع اُترکنڑا میں  کورونا کے 81 معاملات:   یاد رہے کہ آج پیر کو بھٹکل میں کورونا کے 45 معاملات سمیت ضلع اُترکنڑا میں جملہ 81 پوزیٹیو معاملات درج کئے گئے ہیں، ان میں کمٹہ میں 20،  ہوناور میں 9، کاروار میں 5، یلاپور اور سرسی میں ایک ایک معاملات شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔