بنگلورو، 17؍اپریل (ایس او نیوز ) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ پی ایس ایڈی یو ر پا بھی جمعہ کوایک و دسری جانچ میں کورو نا پازیٹیو پائے گئے جس کے بعد انہیں منی پال اسپتال میں داخل کرایا جار ہا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بخار کی جانچ کے بعد وہ دوسری بار کووڈ پازیٹیو پا ئے گئے ہیں۔ وہ تمام افراد جو گذشتہ چند دنوں کے دوران ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں انہیں اپنے لسٹ کروانے چاہئیں اوروہ آئیسولیشن میں ر ہیں۔
ڈ پٹی چیف منسٹر اشوتھ نارائن نیشنل بی جے پی جنرل سکر یٹری سی ٹی روی اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
چیف منسٹرآفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسٹرایڈی یور پا کو رامیا میمور یل ہسپتال سے منی پال اسپتال منتقل کیا جا ئے گا جہاں انہیں پہلے داخل کرایا گیا تھا۔ بخار ہونے کے بعد انہیں رامیا اسپتال چیک اپ کیلئے لے جایا گیا تھا جہاں ان کی کوو ڈ ٹسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب انہیں دو بارہ منی پال ہسپتال منتقل کیا جار ہا ہے۔