بھٹکل میں کورونا وائرس کےبڑھتے مشتبہ مریضوں کے پیش نظراندرونی محلوں اور گلیوں پر نظر رکھنے پولس نے کیا ڈرون کیمروں کا استعمال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st April 2020, 5:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل یکم اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی  تعداد میں ہورہے مسلسل  اضافہ کو دیکھتے ہوئے  شہر میں جاری لاک ڈاون میں مزید سختی برتی جارہی ہےاور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام اپنے گھروں میں ہی بند رہیں  یہاں تک کہ شہر کے اندرونی محلوں اور گلی کوچوں میں جہاں پولس پہنچنے سے قاصر رہتی ہے، اُن علاقوں کی بھی نگرانی کی جارہی ہے جس کے لئے پولس نے آج سے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کریا  ہے۔

انتظامیہ کو شکایتیں مل رہی تھیں کہ اکثر لوگ اندرونی محلوں میں کسی بھی قسم کا فاصلہ رکھے بغیر ہجوم کی شکل میں باہر ہی جمع رہتے ہیں اور اندرونی محلوں میں کرفیو  جیسی کوئی صورتحال نہیں ہے، مگر پولس کو اب یقین ہے کہ ڈرون کیمروں کی مدد سے اُن تمام شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا۔

آج بدھ صبح اور شام بھٹکل کے شمس الدین سرکل، اولڈ بس اسٹائنڈ، بھٹکل کے پرانے محلوں اور نوائط کالونی سمیت کئی دیگر علاقوں میں ڈرون کیمرے اُڑائے گئے اور شہر کی نگرانی کی گئی کہ کہیں لوگ سواریوں پر تو نہیں گھوم رہے ہیں یا اندرونی محلوں میں لوگ گھروں سے باہر تو نہیں ہیں۔

بھٹکل ڈی وائی ایس پی مسٹر گوتم نے ڈرون کیمروں کے استعمال کا اغاز کرنے کے بعد اخبار نویسوں کو بتایا کہ اگر کہیں سے بھی  امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کئے جانے کی بات معلوم ہوئی تو  ایسے لوگوں کے خلاف کیسس درج کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا پتہ ہے کہ بعض لوگوں کو انتظامیہ نے گھروں سے باہر نکلنے کےلئے پاس جاری کئے ہیں، اُن کو چھوڑ کر اگر کوئی دوسرے لوگ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں تو پھر ہمیں اُن کے خلاف معاملے درج کرنے ہی پڑیں گے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرائم برانچ سرکل انسپکٹر رام چندرا نائک، پی ایس آئی کوڈگُنٹی و دیگر پولس اہلکار موجود تھے۔

خیال رہے کہ ضلع اُترکنڑا میں اب تک آٹھ مریضوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔ اور یہ تمام معاملات بھٹکل سے سامنے آئے ہیں  جس میں چھ مریضوں کو  کاروار پتنجلی اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، جبکہ دیگر  دو کو کل صبح تک لے جانے کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔