دنیا میں45لاکھ سے زیادہ کورونا متاثرین، 3لاکھ سے زیادہ کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2020, 3:58 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،15؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس (کووڈ -19) کی وبا سے دنیا بھر میں تباہی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور پوری دنیا میں اب تک45لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 3 لاکھ سے زیادہ متاثرین کی موت ہو چکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 4524680 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 303345 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب یہ 50 ہزار سے زائد انفیکشن کے اعداد و شمار والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 78003 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 2549 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک 26235 لوگ مکمل طور ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔

سی ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 79333 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2564 ہو گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زیادہ 13.93 لاکھ سے زیادہ انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں 1393890 متاثر ہیں اور 84294 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں ہوئی اموات چین میں کل متاثرہ معاملات سے زیادہ ہو چکی ہے۔

روس میں بھی کووڈ۔19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ کووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ کی تعداد کو پار کر چکی ہے۔ یہاں اب تک 252245 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2305 لاکھوں اس کی وجہ موت ہو چکی ہے۔

انفیکشن کے معاملے میں روس کے بعد برطانیہ کا تیسرا مقام ہے لیکن موت کے معاملے میں امریکہ کے بعد اس کا دوسرا مقام آتا ہے۔ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں جہاں اب تک اس وبا سے 234431 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 33692 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔ یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 31106 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اب تک 222104 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔ ا سپین میں کورونا سے 228691 لوگ متاثر ہے جبکہ 27104 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

برازیل میں بھی صورت حال سنگین بنی ہوئی ہے جہاں اب تک 192081 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اور 13276 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84025 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4637 اموات ہوئی ہے۔ اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 178184 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 27077 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 174098 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 7861 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ترکی میں کورونا سے اب تک 143114 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 3952 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر ایران میں 114533 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6854 لاکھوں اس کی وجہ موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ بیلجیم میں 8903، ہالینڈ میں 5609، کینیڈا میں 5425، میکسیکو میں 4220، سویڈن میں 3529، ایکواڈور میں 2334، سوئٹزرلینڈ میں 1870، آئر لینڈ میں 1497 اور پرتگال میں 1184 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں کل متاثرین کی تعداد 35788 ہو گئی ہے جبکہ 770 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...