متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 کے اضافی 33 ہزار ٹیسٹ ، 502 نئے مریض ، 213 مزید صحتیاب ، 8 وفات پاگئے

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2020, 3:02 PM | خلیجی خبریں |

ابوظہبی ،9؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس ، کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کی خاطر وائرس سکریننگ کا عمل بڑھائے جانے کے تحت وزارت صحت نے کووڈ 19 کے اضافی 33 ہزار ٹیسٹ کیئے ، اس میں ان افراد کو شامل کیا گیا جو اس مرض کے مصدقہ مریضوں سے رابطے میں رہے تھے –

وزارت صحت کے مطابق اضافی ٹیسٹ کے اس عمل کے نتیجے میں اس وائرس کے متاثرہ مزید 502 مریضوں کی تشخیص ہوئی جو مختلف قومیت کے ہیں ۔ اس طرح ملک میں اس وباء کے مجموعی مریضوں کی تعداد 16 ہزار 240 ہوگئی ۔ تمام نئے مریضوں کی حالت سنبھلی ہوئی ہے اور انہیں طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے –

وزارت نے بتایا ہے کہ اس وباء کے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے مزید 8 وفات پاگئے ہیں ، انہیں پہلے سے ہی دیگر موذی امراض بھی لاحق تھے اور کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں صحت مسائل میں پیچیدگی کا سامنا تھا ۔ اس طرح وائرس وباء کے بعد سے مرنے والوں کی تعداد 165 ہوگئی ہے ۔ وزارت نے مرنے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ دیگر مریضوں کے جلد صحتیاب ہونے کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے – اسی طرح اس وباء کے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے مزید 213 افراد مکمل صحتیاب بھی ہوگئے ہیں – اس طرح ملک میں اس وباء سے مکمل چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3572 ہوگئی ہے –

وزارت نے عوام کو کہا ہے کہ وہ اس وباء سے بچنے کیلئے ہدایت کردہ تمام احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں ، خصوصی طور پر سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے سب کی صحت کیلئے ذمہ داری کو انجام دیں –

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...