سونیا گاندھی نے مودی حکومت سے کہا؛ کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹھوس پالیسی بنائے، کانگریس ہرطرح کا تعاون کرنے تیار

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2021, 1:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے مشکل ماحول میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو کورونا بحران سے نمٹنے کے کچھ طریقے بتائے ہیں۔ ساتھ ہی سبھی سیاسی پارٹیوں کے اتفاق سے کورونا سے متعلق پالیسی بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ سبھی سیاسی پارٹیوں کے اتفاق سے کورونا سے نمٹنے کی پالیسی تیار کی جانی چاہیے تاکہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہوں۔ ساتھ ہی سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کو کورونا سے بچانے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر قدم میں ساتھ دے گی۔

سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”کورونا وبا کے اس چیلنجنگ وقت میں آپ کے اور آپ کی فیملی کی سکیورٹی اور اچھی صحت کی تمنا کرتی ہوں۔ وہ لاکھوں فیملی جنھوں نے اپنوں کو کھویا ہے، ان کے تئیں دل سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ ہمارا ملک اس وقت کورونا کی جان لیوا مصیبت کا سامنا کر رہا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں عوام کورونا کی زد میں آ رہے ہیں۔“سونیا گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ”یہ بحران سبھی ملکی باشندوں کیلئے امتحان کی گھڑی ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ایک دوسرے کا سہارا اور طاقت بننا ہے۔ ضروری ہونے پر ہی گھر سے نکلیں۔“ سونیا گاندھی نے کہا کہ ”میں جانتی ہوں موجودہ حالات انسانیت کو ہلا دینے والے ہیں۔ کہیں آکسیجن کی کمی ہے، کہیں دوا کی قلت ہے، کہیں اسپتال میں بستر نہیں ہے۔“

سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ ”حکومتوں کو جاگ جانے اور ذمہ داری نبھانے کا وقت ہے۔ مرکزی حکومت غریبوں کے بارے میں سوچے اور ہجرت روکنے کیلئے بحران ختم ہونے تک 6 ہزار روپے اکاؤنٹ میں ڈالے۔ کورونا ٹسٹنگ بڑھائی جانی چاہیے۔ آکسیجن، دوا اور اسپتالوں کا جنگی سطح پر انتظام کیا جائے۔ مفت ٹیکہ کاری کا انتظام ہونا چاہیے۔ کورونا ٹیکے کی قیمت کا فرق ختم ہو۔ زندگی بچانے والی دواؤں کی کالابازاری بند کی جائے۔ میڈیکل آکسیجن کو اسپتالوں کو دینے کا فوراً انتظام کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...