مہاراشٹر اور کرناٹک سمیت11ریاستوں کے حالات تشویشناک، تمام ریاستوں کے چیف سکریٹری کے ساتھ میٹنگ،کورونا پروٹوکول توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd April 2021, 11:01 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)جمعہ کے روز تمام ریاستوں کے چیف سکریٹری کے ساتھ کابینہ کے سکریٹری کی میٹنگ میں مہاراشٹر، پنجاب اور چھتیس گڑھ سمیت 11ریاستوں میں بڑھتے کورونا کیسوں کے تعلق سے شدید تشویش پائی گئی-

میٹنگ میں پانچ نکاتی ایجنڈے - ویکسی نیشن، ٹسٹنگ، کنٹین منٹ، رابطہ ٹریسنگ اور کووڈ ’اپرو پیریٹ وہیویر‘ پابندی پر خصوصی زور دیا گیا-11 ریاستوں کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جہاں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں - کابینہ کے سکریٹری نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کی میٹنگ میں کورونا پروٹوکول توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، جس میں پولیس ایکٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور دیگر قانونی و انتظامی دفعات کو پیش نظر رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے - جن ریاستوں میں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں، وہاں کے حالات وجہ تشویش بنے ہوئے ہیں -ان میں مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، کیرلا، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، دہلی اور ہریانہ شامل ہیں -

میٹنگ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 14 دنوں میں ان 11 ریاستوں سے 90فیصد معاملات اور 90.5فیصد اموات کی اطلاع مل رہی ہے - مہاراشٹر کے بارے میں کافی تشویش پائی جارہی تھی اور ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے فعال کیسوں کے پیش نظر کنٹین منٹ اسٹریٹجی،اور بڑھتی اموات کے پیش نظر کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول پر عمل کریں - ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ٹوٹیئر شہروں اور تھری ٹیئر شہروں میں کورونا کیس زیادہ آرہے ہیں، ایسی صورتحال میں کورونا کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے، کنٹینر اور نگرانی پر بھی سنجیدگی سے عمل کیا جائے، ویکسی نیشن کی رفتار میں اضافہ کیا جائے اور ٹسٹنگ پر کافی توجہ دینی چاہیے - میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ مجموعی طور پر ٹسٹنگ کا آر ٹی پی سی آر70 فیصد ہونا چاہئے، 72 گھنٹوں میں 25 - 30 کنٹیکٹ تلاش کئے جائیں - اس کے ساتھ ہی، مائکرو کنٹین منٹ زون بنانے، آکسیجن بیڈ،آئی سو لیشن بیڈ، وینٹی لیٹروں / آئی سی یو کا مناسب انتظام کرنے پر زور دیا گیا، تاکہ آکسیجن کی فراہمی میں پریشانی نہ ہو- ایمبولینس کے انتظامات میں تسلسل رکھنے اور اسپتال میں عملے کی تعداد بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا-

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ضلعی اسپتال کے آئی سی یو میں ایمس کے ڈاکٹروں سے ورچوئل مشاورت کے ذریعہ اس طرح کے انتظامات کیے جانے چاہئیں - میٹنگ میں واضح طور پر کہا گیا کہ جو لوگ کورونا ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے پائے جائیں،ان پر سختی کی جائے اورجرمانے لئے جائیں - اس کیلئے سیاسی، ثقافتی، اسپورٹس، مذہبی رہنماؤں کا تعاون حاصل کریں -کورونا کے تئیں بیداری لائی جائے، ویکسی نیشن زیادہ ضروری ہے- ویکسی نیشن کے بارے میں یقینی بنائیں کہ جو تعلیم یافتہ ہیں، ان کو مقررہ وقت کی مدت میں ٹیکے لگے- کابینہ کے سکریٹری نے کہا کہ ویکسین کی کمی نہیں ہے- چیف سکریٹری کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ان کے افسر تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور ضروری اقدامات کریں گے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...