سعودی عرب: سرکاری شعبہ کی31 مئی سے بتدریج بحالی اوراندرون ملک پروازیں چلانےکا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 27th May 2020, 12:58 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،27؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی عرب نے اتوار31 مئی سے اندرون ملک پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری شعبے کے ملازمین بھی اسی تاریخ سے بتدرج اپنے دفاتر میں آنا شروع ہوجائیں گے اور 14 جون تک تمام سرکاری عملہ دفاتر میں مکمل طور پر حاضر ہوجائے گا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی نے منگل کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہ ''قومی فضائی کمپنی کی مرحلہ وار اندرون ملک پروازیں چلائی جائیں گی اور آیندہ دوہفتوں میں تمام داخلی مقامات (ہوائی اڈوں) پر پروازوں کی آمد ورفت شروع ہوجائے گی۔''

اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ وہ مقامی مارکیٹ کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ہوائی اڈوں ، فضائی کمپنیوں اور شہری ہوابازی کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مربوط انداز میں کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 20 مارچ کو اندرون ملک تمام پروازیں معطل کردی تھیں اور انھیں اب سوا دو ماہ کے بعد بحال کیا جارہا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں مزید بتایا ہے کہ اس نے اندرون ملک پروازوں کی بتدریج بحالی کے لیے اپنی آپریشنل تیاریاں مکمل کرلی ہیں تاکہ تمام سعودی ہوائی اڈوں پر مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جاسکے۔اس دوران میں صحت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

سرکاری شعبہ کی بحالی: دریں اثناء سعودی عرب کےانسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر احمد بن سلیمان الراجحی نے ایک نشری تقریر میں سرکاری شعبے کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ '' دو ماہ کی بندش کے بعد اب کاروبار پر واپسی اور سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ معاشی پہیّا چلانے کے لیے یہ ایک لازمی عنصر ہے۔''

البتہ انھوں نے واضح کیا ہے کہ '' کام پر واپسی اور سرگرمیوں کی بحالی کا یہ مطلب نہیں کہ حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ہم ملازمین کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ہم نے ملازمین کے کام کی جگہوں پر جانے اور وہاں سے واپسی کے لیے ایک لچک دار نظام کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔''

اس سے چندے قبل سعودی عرب نے دو مراحل میں کرونا وائرس کے تعلق سے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی ، بعض معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور ''معمول'' کی صورت حال کی بحالی کا بھی اعلان کیا تھا۔

کرونا پابندیوں میں نرمی کے اس فیصلے کے تحت مکہ مکرمہ کے سوا ملک بھر کے تمام علاقوں میں لوگوں کو صبح چھے بجے سے سہ پہر تین بجے تک آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔

سعودی حکومت نے آیندہ جمعہ سے مساجد کو بھی پنج وقتہ نمازوں کی ادائی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب میں کرونا وائرس میں مبتلا 12 مریض چل بسے ہیں اور 1931 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔اب تک کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد411 ہوچکی ہے اور کل 76726 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...