سعودی عرب : کرونا وائرس سے 14 اموات ، 1815 نئے کیسوں کی تصدیق

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2020, 12:59 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،28؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی عرب میں کرونا وائرس کا شکار 14 افراد وفات پاگئے ہیں جبکہ وزارتِ صحت نے بدھ کو 1815 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 78541 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 2572 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں اور مکمل طور پر شفاب یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 51022 ہوچکی ہے۔اس طرح اب مملکت میں کرونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد صرف 27519 رہ گئی ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی وزارت داخلہ نے منگل کو کرونا وائرس کے تعلق سے عاید کردہ بعض پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا بعض معاشی اور تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جارہی ہے اور حالات معمول کی جانب لوٹ رہے ہیں۔

اس سے ایک روز پہلے گذشتہ سوموار کو سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے مملکت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکمت عملی کے اگلے مرحلے پر 28 مئی سے عمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔یہ نئی حکمت عملی دو ستونوں (اصولوں) پر مبنی ہے۔

ان کے بہ قول اس نئے مرحلے کے لیے حکومت نے ایک واضح ویژن وضع کیا ہے۔ یہ دو اشاریوں پر مبنی ہوگا۔ اوّل، صحت کے نظام کی تشویش ناک کیسوں کے علاج کی صلاحیت۔ دوم، ٹیسٹ اور ابتدائی مرحلے میں تشخیص کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہے۔

کرونا پابندیوں میں نرمی کے فیصلے کے تحت مکہ مکرمہ کے سوا ملک بھر کے تمام علاقوں میں لوگوں کو صبح چھے بجے سے سہ پہر تین بجے تک آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔سعودی حکومت نے جمعہ سے مساجد کو بھی پنج وقتہ نمازوں کی ادائی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...