سعودی عرب :کووِڈ-19 کے 3211 مریض صحت یاب ،3036 نئے کیسوں کی تشخیص

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2020, 10:16 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،8؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں ایک مرتبہ پھر کووِڈ-19 کے تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے تصدیق شدہ کیسوں سے زیادہ رہی ہے اور کووِڈ-19 میں مبتلا 3211 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 3036 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ مملکت میں کووِڈ-19 کے کل کیسوں کی تعداد 220144 ہوگئی ہے اور ان میں 158050 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا ہے کہ اس مہلک مرض میں مبتلا مزید 42 افراد وفات پاگئے ہیں۔اب سعودی عرب میں کووِڈ-19 سے کل اموات کی تعداد 2059 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سعودی دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے 288 نئے کیس ریکارڈ کیےگئے ہیں۔ ساحلی شہر جدہ میں 243 ، طائف میں 187 اور الہفوف میں 171 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔مقدس شہر مکہ مکرمہ میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور آج مکہ مکرمہ میں 142 اور مدینہ منورہ میں 117 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں کرونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 60035 ہے۔ ان میں 2263 کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے گذشتہ سوموار کو کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظراس مرتبہ عازمین حج کے لیے صحت کے نئے مگرسخت معیارات کا اعلان کیا ہے اور ان پر پُورا اترنے والے افراد ہی کا حج کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔

سعودی حکومت نے اس سال محدود پیمانے پر حج کی میزبانی کا اعلان کیا تھا اور مجوزہ عازمین حج میں مملکت میں مقیم 70 فی غیر سعودی اور 30 فی صد سعودی شہری شامل ہوں گے۔ اس مرتبہ بیرون ملک سے کوئی فرد حج کے لیے حجاز مقدس نہیں جائے گا۔

حجاج کرام کا دوسرا معیار یہ ہوگا کہ صرف ان سعودی شہریوں،غیرملکی طبی کارکنان اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو حج کی اجازت دی جائے گی جو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے مگر اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔ایسے افراد کے ترجیحی انتخاب کا مقصد مملکت میں کرونا وائرس کی وَبا کے خلاف جنگ میں ان کی شبانہ روز خدمات کا اعتراف ہے اور ایک طرح سے انھیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

سعودی حکام کووِڈ-19 کے خلاف جنگ میں محاذاوّل پر خدمات انجام دینے والے ایسے ملازمین کے انتخاب کے لیے ڈیٹا بیس کو استعمال کریں گے جو خود بھی اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوگئے مگر بعد میں تن درست ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...