سعودی عرب کےدمام شہر کی الاثیر کالونی میں غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2020, 5:28 PM | خلیجی خبریں |

دمام،16؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دمام شہر کی الاثیر کالونی میں کرونا کے مزید پھیلائو کی روک تھام کے لیے کل بدھ سے کرفیو لگا دیا ہے۔ کالونی میں ہرقسم کی آمد روفت بند کردی گئی ہے شہریوں کو سختی کے ساتھ گھروں کے اندر رکھنے کے احکامات دیے گئےہیں۔

سعودی عرب کی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق اسرائیلی وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ الاثیر کالونی میں لاک ڈائون اور کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ وزارت صحت کی طرف سے دی گئی ہدایات پرعمل میں لایا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کی جانوں کا تحفظ کرنا اور کروناوائرس کے مزید پھیلائو کو روکنا ہے۔ اس سلسلے میں کالونی میں فوری طورپر چوبیس گھنٹے کا کرفیو لگایا گیا ہے تاہم اس میں مزید توسیع کی جائے گی۔

شہریوں کو ناگزیر ضرورت کے لیے گھر سے نکلنے اور میڈیکل اسٹوروں یا خوراک کے مراکز سے اپنی ضرورت کی چیز خرید کرنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم مقامی وقت کے مطابق صبح چھ سے سہ پہر تین بجے تک پابندیوں میں سختی برتی جائے گی

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...