کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 72 افراد ہلاک، 2532 نئے معاملے، حالات تشویشناک

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2020, 3:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 2553 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اورمزید 72 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1375 ہو گئی ہے۔

ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 42533 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 1074 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد11707 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 678 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 12974 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 21 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 548 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 2000 متاثرمریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 374 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر برقرار ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5428 ہو گئی ہے اور 28 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 290 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی حالات تشویشناک بنے ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 427 نئے کیسز درج کیے جانے کے بعد سے اب تک کل 4549 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر64 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 1362 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 116 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 2886 ہو گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے چار مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں 266 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3023 ہو گئی اور اب تک 30 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کی زد میں اب اتک 2846 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ متاثرین کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 156 ہو گئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 158 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2886 ہو گئی ہے اور ابھی تک ہلاک شدگان افراد کی 43 ہی ہے۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 689 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 1082 ہو گئی اور اب تک کل 29 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کیرالہ میں اس مدت میں دو نئے کیسز سامنے آئے اور یہاں متاثرین کی تعداد 500 ہوگئی ہے اورجبکہ چار افراد کی موت ہو چکی ہے۔

جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 1583 اور کرناٹک میں 461 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 33 اور 25 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 666 ہے اور آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں21، مغربی بنگال میں 35، ہریانہ میں پانچ، بہار میں چار، جھارکھنڈ میں تین اور میگھالیہ، اڑیسہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔