وزیر اعظم آج رات 8 بجے کریں گے قوم کے نام خطاب، کیا لاک ڈاؤن پھر بڑھے گا؟

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2020, 8:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی آج رات 8 بجے ایک مرتبہ پھر سے قوم کو خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ چونکہ 17 مئی کو لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلہ کی مدت ختم ہونے جا رہی ہے، لہذا یہ تصور کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی لاک ڈاؤن پر آگے کی حکمت عملی پر کچھ اعلان کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم نے پانچویں بار وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کر کے لاک ڈاؤن پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ وزیر اعظم نے تمام ریاستوں سے 15 مئی تک لاک ڈاؤن کے بارے میں حتمی تجاویز پیش کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن سے نمٹنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی اپنائیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’ہمیں سمجھنا چاہیے کہ کورونا کے بعد دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔ اب تاریخ دوسری جنگ عظیم کی طرح ’پری کورونا‘ (قبل از کورونا)، ’پوسٹ کورونا‘ (بعد از کورونا) میں تقسیم کر کے دیکھی جائے گی اور اس اہم تبدیلی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ہم کس طرح عمل کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اب نئی طرز زندگی ’جن سے لے کر جگ تک‘ (عام سے عالم تک) کے اصول پر مبنی ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 87 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں، 3604 نئے معاملات بھی منظر عام پر آئے ہیں۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک 70 ہزار 756 افراد انفکشن میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، 2293 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم اس اثنا میں 22 ہزار 455 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...