کورونا وائرس کا لاک ڈاون اور بھٹکل پولس کی انسانیت نوازی؛ بے گھرلوگوں کو ہرروز تقسیم کررہے ہیں کھانا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th April 2020, 5:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27/اپریل (ایس او نیوز)  کورونا وباء کو لے کر  ہر بڑا اور چھوٹا آدمی متاثر ہے، مگر عام آدمی اور مزدور  سے بھی زیادہ اگر کوئی پریشان ہیں تو  وہ سڑکوں پر رہنے والے بھکاری لوگ  ہیں جن کا کوئی گھر نہیں اور وہ ہرروز کہیں نہ کہیں سے بھیک مانگ کر اپنا گذر بسر پورا کرتے تھے۔

بھٹکل میں لاک ڈاون کو لے کر جس طرح کئی ادارے  غریبوں اور مستحق لوگوں کو راشن کٹس سپلائی کرنے میں مصروف ہیں، ایسے میں بھٹکل   کی پولس نے بھی انسانیت نوازی کی ایک مثال قائم  کرتے ہوئے   بھٹکل میں مجبور ، لاچار اور بے گھر افراد کو  کھانا تقسیم کرنے میں جُٹی ہوئی ہے۔ 

بھٹکل عیدگاہ کے قریبی علاقوں، پی ایل ڈی بینک کے باہر،  بس اسٹائنڈ کے باہر اور اسی طرح دیگر گلی نُکڑ پر  سڑک کنارے پائے جانے والے  کئی ایک بے گھر اور مجبور لوگوں کو بھٹکل پولس کی طرف سے ہر روز کھانا دیا جارہاہے ۔

تصویر میں بھٹکل ڈی وائی ایس پی گوتم کے ساتھ دیگر پولس اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...