گزشتہ 24 گھنٹے میں دہلی میں کرونا وائرس کا ایک بھی نیا معاملہ نہیں آیا سامنے: کیجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2020, 9:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو کہا کہ قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے انفیکشن کا ایک بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ وزیر اعلی نے ٹوئٹر کے ذریعے معلومات دی کہ کووڈ -19 سے متاثر پانچ لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں کوئی نیا کیس نہیں آیا۔ 5 لوگ علاج کرواکر جا چکے ہیں۔ ابھی خوش نہیں ہونا ہے۔ ابھی سب سے بڑا چیلنج ہے کسی بھی حالت میں صورتحال کو کنٹرول نہیں رکھنا۔ اس میں آپ سب کا تعاون ضروری ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں کووڈ -19 کے 30 معاملے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...