چین میں 1700سے زیادہ طبی اہلکار کورونا وائرس کی زد میں، مہلوکین کی تعداد 1400 سے پار

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2020, 12:42 AM | عالمی خبریں |

بیجنگ،15/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) چین میں مہلک کورونا وائرس کی زد میں 1716 سے زیادہ طبی اہلکار بھی آگئے ہیں اور کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 63851 ہوگئی ہے۔ اس خطرناک وائرس سے اب تک 1483 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ قومی طبی کمیشن نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان میں سے چھ طبی اہلکار کی موت ہوگئی ہے، جو ملک میں اب تک ہوئی کل اموات کا 0.4 فیصد ہے۔

قومی طبی کمیشن کے مطابق 13 فروری کی آدھی رات تک 31 صوبوں سےموصول اطلاع کےمطابق کورونا وائرس کے5548 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اب انفیکشن لوگوں کی تعداد بڑھکر 63851 ہوچکی ہے جس میں سے 10204 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اب تک 1483 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 6723 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

24 گھنٹوں میں 116 افراد کی موت

چین کےصوبہ ہوبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران كورونا وائرس سے متاثر 116 افراد کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1483 ہو گئی ہے ۔ ریجنل ہیلتھ کمیشن کے ایک ا فسر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 51،986 ہو گئی ہے ۔اس سے پہلے جمعرات کو كورونا وائرس کے 15 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے تھے اور 254 افراد کی موت ہو گئی تھی ۔

ایک افسر نے جمعرات کو بتایا’’ نیشنل ہیلتھ کمیشن کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 صوبوں سے 15،152 كورونا وائرس کے نئے معاملات کی اطلاع موصول ہوئی ہے جن میں 174 کافی سنگین ہیں ۔ اس کے علاوہ 254 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 1171 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ۔

انهوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے پازیٹو معاملات کی تعداد بڑھ کر 59،804 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،367 ہو گئی ہے ۔ فی الوقت 52،526 لوگ بیمار ہیں اور 8،030 لوگوں کی حالت نازک ہے ۔ اب تک اسپتال سے 5،911 لوگو کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے ۔ واضح ر ہے کہ چین میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس سے اب تک تقریبا 1500 لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں اور 51،986 لوگ اس سے متاثر ہیں ۔ یہ مہلک وائرس ہندوستان سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں بھی پھیل چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...