’ہو سکتا ہے دنیا سے کبھی نہ جائے کورونا وائرس‘:ڈبلیو ایچ او

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2020, 3:12 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،15؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر مچا رکھا ہے- اس وبا سے تقریباً 3 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے- وہی کورونا وائرس کو لے کر عالمی ادارہ صحت نے بڑی تنبیہ جاری کی ہے-

ڈبلیو ایچ او کے کارگزار ڈائرکٹر ڈاکٹر مائیکل جے ریان نے کہا کہ ایچ آئی وی انفیکشن کی طرح کورونا وائرس دنیا میں ہمیشہ رہنے والا وائرس ہو سکتا ہے- ہو سکتا ہے کہ یہ وائرس کبھی نہ جائے-ڈاکٹر مائیکل جے ریان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایچ آئی وی اور کورونا وائرس کا موازنہ نہیں کر رہے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمیں پریکٹیکل ہونا چاہئے- مجھے نہیں لگتا کہ کسی کے پاس یہ جانکاری ہے کہ یہ بیماری کب ختم ہوگی- کورونا وائرس کو روکنے کے لئے لگی پابندی کو ہٹانا ابھی ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ اب بھی بہت زیادہ کیس سامنے آ رہے ہیں -

انھوں نے آگے کہا کہ اگر پابندی ہٹی تو وائرس بڑے پیمانے پر پھیلے گا، اس لئے آگے بھی لاک ڈاؤن بڑھانے کا امکان ہے- ڈائرکٹر مائیکل ریان نے بدھ کو جنیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس انسانیت میں سرایت کر چکا ہے اور اب یہ پیش گوئی نہیں کی جا سکتی کہ اس پر کب تک قابو پایا جا سکتا ہے-انہوں نے کہا کہ دنیا سے اب تک ایچ آئی وی ختم نہیں ہوا اور اب اسے کورونا وائرس کی صورت میں ایک وبا کا چیلنج درپیش ہے جو جلد ختم ہونے والا نہیں ہے-

ریان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے مواقع تلاش کیے جائیں اور اس کی تیاری کے بعد اس کی رسائی ممکن بنائی جائے- عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسس کا بھی کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر ملک کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں - تاہم ادارے کی تجاویز بدستور یہی ہیں کہ جتنا زیادہ ممکن ہو اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں -غور طلب ہے کہ دنیا بھر کے سائنسداں کورونا وائرس کی ویکسین تلاش کرنے کے لئے رات دن جٹے ہوئے ہیں - اس قاتلانہ وائرس کی ابھی تک کوئی دوا یا ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے- ایسے وقت میں ڈبلیو ایچ او کا یہ کہنا کہ کورونا وائرس کبھی ختم نہیں ہوگا، خوفزدہ کرنے والا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...