بھیونڈی: قانون کی خلاف ورزی کرکے مسجد میں نماز پڑھنے پر مسجد ٹرسٹیوں کے خلاف مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2020, 11:16 AM | ملکی خبریں |

بھیونڈی،24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)  حکومت کی طرف سے اعلان کردہ لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کلیان روڈ کے مسجد ٹرسٹیوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ دوپہر کے دوران مسجد کے اندر نماز پڑھنے کے اطلاع پر موقع پر پہنچی بھیونڈی شہر پولیس نے لوگوں کو باہر نکالا اور جمع بندی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مسجد کے ٹرسٹیوں کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کیا ہے ۔

پولیس کی اس کارروائی سے شہر میں مسجد کے ٹرسٹیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ بھیونڈی پولیس ڈپٹی کمشنر راج کمار شندے نے مذہبی مقامات پر ہجوم نہ کئے جانے کی اپیل کی ہے ۔ ورنہ قوانین کے تحت سخت کارروائی کئے جانے کا انتباہ بھی دیا ہے ۔

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی – کلیان روڈ پر واقع آس بی بی مسجد میں دوپہر پہر کے وقت 50-60 افراد مسجد کے اندر نماز پڑھ رہے تھے ۔ مسجد انتظامیہ کی طرف سے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی شہر پولیس کے پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور مسجد انتظامیہ سے بات کرنے کے بعد لوگوں کو باہر نکالا ۔ پولیس نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جمع بندی قانون لاگو ہے جس کے تحت 5 لوگوں سے زیادہ کہی بھی جمع ہونا ممنوع ہے ۔ پولیس کے مطابق اقلیتی برادری کو نماز کے متعلق مساجد سے نماز کے اوقات میں صرف آذان دینے کی اجازت دی گئی ہے ۔ باوجود جمع بندی ہونے پر قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ بھیونڈی شہر پولیس نے آس بی بی مسجد ٹرسٹ کے صدر غلام احمد خان ، خازن مرگون حسن انصاری ، ممبران محمد حبیب انصاری ، حضرت علی انصاری وغیرہ پر جمع بندی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس ڈپٹی کمشنر راج کمار شندے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کورونا وائرس کے اثرات کو روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔ حکومت کے رہنمائی قوانین و ضوابط پر عمل کریں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...