کرناٹک میں 3مئی تک لاک ڈاؤن سختی سے جاری رہے گا، کورونا وائرس یا اس سے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں پر کارروائی کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کابینہ کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2020, 4:53 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍اپریل(ایس او  نیوز)کرناٹک کی کابینہ نے فیصلہ لیا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن 3مئی تک جوں کا توں برقرار رہے گااس میں کسی بھی طرح کی نرمی نہیں برتی جا ئے گی۔ یہ اعلان ریاستی وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور جے سی مادھو سوامی نے کابینہ اجلاس کے فیصلوں کی جانکاری میڈیا کو دیتے ہوئے کیا۔ پیر کے روز کابینہ اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ میں فی الوقت کوئی نرمی نہیں ہو گی اور ریاستی حکومت مرکزی حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایتوں کی بنیاد پر ہی فیصلے کرے گی۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کیرلا اور اتر پردیش کے خطوط پر کرناٹک میں بھی متعدی امراض آرڈی ننس جاری کیا جائے اس کے مطابق اگر کسی نے کورونا وائرس سے متاثر ہو تے ہوئے اس مرض کو پھیلانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی متعدی امراض قانون اور این ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس آرڈی ننس کے مطابق دانستہ طور پر اس وائرس کو پھیلانے کی کوشش، اس سے جڑی افواہیں پھیلانے، اس سے متعلق فرضی خبریں عام کرنے کو جرم کے زمرے میں لایاگیا ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئے دن یہ دیکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران آشا کارکنوں، ڈاکٹروں اور پولیس جوانوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ دانستہ طور پر کورونا وائرس کو پھیلانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں سوشیل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ سے فیک نیوز عام کی جا رہی ہے حکومت اس آرڈی ننس کے ذریعے ان تمام سرگرمیوں پر روک لگانا چاہتی ہے- کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ندیوں کے پانی کی تقسیم کا تنازعہ، ٹیپو سلطا ن جینتی،اور دیگرمعاملوں کے سلسلہ میں احتجاجی تحریک سے جڑے 152مقدمات واپس لئے جائیں۔ کابینہ نے عمر قیدیا 10سال سے زیادہ کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو سزا کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی اچھے چال چلن کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رہائی سی آر پی سی کی دفعہ167(1)کے تحت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ انیل اسکیم کے تحت اگلے تین ماہ کے لئے اس اسکیم کے تحت درج غریب خاندانوں کے لئے سلنڈر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 27.52کروڑر وپے کی لاگت پر 98521خاندانوں کو سلنڈر فراہم کیا جائے گا۔ کابینہ نے چکمگلور ضلع کیلئے ایک میڈیکل کالج منظور کرنے کا فیصلہ کیا-

ٹرافک پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت:ریاستی پولیس کے ڈائر کٹر جنرل پروین سود نے بنگلورو میں پولیس لاک ڈاؤن کی ناکامی پر سخت برہمی ظاہر کی ہے۔ شہر کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ کے نام ایک مکتوب میں کہا کہ شہر بنگلورو میں ٹرافک پولیس کہاں ہے۔ بیرون مقامات کے پاس لے کر شہر میں گاڑیاں کھلے عام دوڑ رہی ہیں ان گاڑیوں کو روک کر ان کے خلاف کارروائی اب تک کیوں نہیں ہوئی؟انہوں نے کہا کہ فوری طور پر شہر میں ٹرافک پولیس کو متعین کیا جائے اور ٹرافک قوانین کے سختی سے نفاد کے ساتھ ساتھ پاسوں کے غلط استعمال اور لاک ڈاؤن کی پامالی پر روک لگائی جائے-

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...