لاک ڈاؤن میں توسیع پر تذبذب برقرار، دیہی علاقوں کو ”کورونا فری“ بنانے کی تیاری،ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ وزیر اعظم نے وزرائے اعلیٰ سے کی گفتگو

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2020, 2:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں زبردست اضافہ ہورہا ہے لیکن اس دوران مرکزی سرکار لاک ڈاؤن میں مسلسل چھوٹ دے رہی ہے- وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو پٹڑی پر لانے کے درمیان اس بات کا فیصلہ لینا کہ 17؍مئی کے بعد لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع ہوگی یہ حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے-

اس کے پیش نظر پیر کو ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ اگر لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے تو اس کے نتائج کیا ہوں گے اور ساتھ ہی اس کی مدت میں توسیع کردی جائے تو معاشی اعتبار سے ملک کو کتنا نقصان ہوگا- پانچ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے لاک ڈاؤن کی توسیع کا مطالبہ کیا وہیں گجرات نے زبردست مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی کمر ٹوٹ چکی ہے ایسے میں عوام کا زندہ رہنا مشکل ہوسکتا ہے- پنجاب، مہاراشٹرا، تلنگانہ، مغربی بنگال اور بہار کے وزرائے اعلیٰ کورونا کے سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے وہ ہر حالت میں لاک ڈاؤن میں توسیع چاہتے ہیں -

اس معاملے میں بی جے پی کی حامی پارٹی جے ڈی یو کے سربراہ اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے صاف لفظوں میں کہا کہ اگر لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں ہوئی ریاست میں ایک بھونچال آجائے گا- باہر سے آنے والے مزدوروں اور لوگوں کی وجہ سے اموات میں زبردست اضافہ ہوگا جسے روکنا ناممکن ہوگا- لاک ڈاؤن کی توسیع میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے وزراء اعلیٰ نے یک زبان ہوکر مودی سے خصوصی پیکیج کے ساتھ دیگر مراعات کا مطالبہ کیا ہے- تمام کی باتیں سننے کے بعد لاک ڈاؤن کی مدت 17؍مئی کے بعد بڑھے گی یا نہیں اس کا فیصلہ وزیر اعظم وقت سے پہلے کریں گے- لیکن ان کی گفتگو سے لگتا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع تو ہوگی لیکن ضلعی سطح پر سماجی فاصلے کو اختیار کرنے کے ساتھ بہت زیادہ چھوٹ دی جاسکتی ہے-

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ اب ہمیں ملک میں کورونا کے جغرافیائی پھیلاؤ کا پتہ چل گیا ہے اس لئے اب اس کے خلاف مکمل فوکس یعنی ارتکاز کے ساتھ جنگ لڑنے کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ ملک میں وبا کے جغرافیائی پھیلاؤ سمیت سب سے زیادہ متاثر علاقوں کے اشارے بھی مل چکے ہیں اس لئے اب ہمارے لئے یہ فیصلہ لینا آسان ہے کہ ملک کے کس حصے میں اقتصادی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی اور کس حصے میں پابندی کی سخت ضرورت ہوگی- انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو گز فاصلے کا قانون ہر حال میں انتہائی ضروری ہے - اسے اپنائے بغیر ہم کورونا سے جنگ نہیں لڑسکتے- انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے دیہی حصے اس وبا سے علاحدہ رہیں - اس کے لئے ہمیں بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے- یعنی جو لوگ باہر سے آرہے ہیں ان پر خاص نظر رکھی جائے تاکہ دیہی علاقے کورونا سے پاک رہیں -

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...