عوام کو گھروں سے باہر نکلنے سے روکنے کیلئے ریاستی حکومت کا سخت اقدام؛ کرناٹک فوج کے حوالے کیا جاسکتا ہے؟

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2020, 11:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مارچ(ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں روز افزوں اضافے اور حکومت کی طرف سے نافذ لاک ڈاؤن کی پابندی کو توڑے جانے کے واقعات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت لاک ڈاؤن کو مؤثر طور پر نافذ کرنے کیلئے فوج کو اتار نے کی تیاری کررہی ہے -

کرناٹک میں چکبالا پور ضلع کے گوری بدنور شہر میں ہفتے کے روزکورونا وائرس کے انفکشن کے پانچ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے- جبکہ ریاست میں جملہ معاملوں کی تعداد 74ہو گئی ہے -اس ضلع میں کورونا کی زد میں آنے کی وجہ سے 24مارچ کو 70سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی-

ڈپٹی کمشنر آر لتا نے بتایا کہ کل 22 لوگوں کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے جن میں سے تین وائرس سے متاثرہ لوگوں کے رابطے میں آئے تھے -سبھی متاثرہ مریضوں کوپرانے ضلع اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیاگیاہے -

ریاست میں کورونا کا پہلا پازیٹیو معاملہ 21مارچ کو آیا تھا،جبکہ دوسرا اور تیسرا 23اور 24مارچ کو سامنے آیا-وہ تینوں سعودی عرب سے لوٹے تھے-

بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے ملک بھر میں 21روزہ لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کے بعد جہاں ملک بھر میں اس کا اثر بڑے پیمانے پر دیکھا جا رہاہے وہیں کرناٹک میں اس کو مؤثر طور پر نافذ کرنے میں حکومت کی ناکامی پر خود وزیر اعظم مودی نے گزشتہ روز برہمی کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا سے کہا کہ لاک ڈاؤن کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھائے جائیں -

لاک ڈاؤن کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے فوج کو اتار نے کی تیاری کی جا رہی ہے اور کرناٹک بالخصوص شہر بنگلور میں موجود فوج کی تمام یونٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر مقامات پر لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کیلئے تیار رہیں -

پولیس کی طرف سے لاک ڈاؤن کے نفاذ میں سختی اور گھروں سے بے وجہ باہر آنے والوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی-اس کے نفاذ کے لئے پولیس کا لاٹھی چارج بھی بے اثر رہاہے- اس دوران وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے ایک ویڈیو جار ی کر کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ لاک ڈاؤن میں سختی کے باوجود اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں کی جائے گا-انہوں نے کہا کہ عوام اپنے گھروں کے آس پاس ہی اشیائے ضروریہ خرید لیں اس کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں -

85ہزار نمونوں کی جانچ ابھی نہیں ہوئی: اس دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سماجی شکل اختیار کرنے کے تیسرے مرحلے میں داخلہ کی نشاندہی کرنے کے معاملہ میں ریاستی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے- بیرون ممالک سے آنے والوں کو کوارنٹائن کرنے اور عوامی مقامات پر تھرمل ٹیسٹنگ کے علاوہ عوامی سطح پر روزانہ 7سے 8ہزار لوگوں کی اچانک جانچ کا منصوبہ بنایا گیا تھا- لیکن اس کا نفاذ نہیں ہو سکا اس کے ساتھ ہی جن لوگوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں الگ تھلک کیا گیا ہے ان میں سے جانچ کے لئے جو نمونے لئے گئے ہیں ان میں سے 85ہزار نمونو ں کی جانچ اب تک نہیں ہو سکی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...