کورونا: پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی تک بڑھائی گئی

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2020, 10:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے پورے ملک میں جاری مہم کے تحت مکمل لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی تک بڑھادی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مرکزی داخلہ سکریٹری کو آج خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے جاری لاک ڈاؤن کو مزید آگے بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اتھارٹی نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی تک بڑھانے کے لئے کہا ہے۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں 25 مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کےتیسرے مرحلے کا آخری دن ہے اور چوتھا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا۔ اس سے متعلق ہدایات وزارت داخلہ کے ذریعہ جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

اتھارٹی نے مرکزی داخلہ سکریٹری کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت حاصل اختیار کا استعمال کرتے ہوئے حکومت کے سبھی وزارتوں اور محکمہ کو لاک ڈاؤن کے اقدامات کے لئے 31 مئی تک جاری رکھنے کا احکامات دیا جاتا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکزی کیٹیوکمیٹی (این ای سی) کو بھی لاک ڈاؤن کے اگلے مرحلے کے لئے ضروری معاشی سرگرمیوں کو کھولے جانے کے پیش نظر پہلےسے نفاذ ہدایات میں ترمیم کرنے کا حکم دیا جارہا ہے۔

اتھارٹی نے اس سے پہلے بھی ایکٹ کی دفعہ 6(2) (1) کے تحت اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے سب سے پہلے 24 مارچ، پھر 14 اپریل اور بعد میں یکم مئی کو بھی حکومت کے سبھی وزارتوں اورمحکموں کو ملک میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مکمل بند جیسے اقدامات کا حکم دیاتھا۔ اس کی بنیاد پر 25 مارچ سے 14 اپریل، 15 اپریل سے 3مئی اور 4 مئی سے 17 تک کے مکمل بند کے تین مرحلوں کا نفاذ کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم نریندر مودی نے 12 مئی کو قوم کے نام خطاب میں لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ چوتھا مرحلہ نئے رنگ وروپ میں سامنے آئے گا اوراس میں معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے ضروری زیادہ سے زیادہ سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں لے جانے کا فیصلہ ریاستوں کے مشوروں کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اس سے متعلق ہدایات بھی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے ملنے والے مشوروں کی بنیاد پر تیار کئے جائیں گے۔ اس سے ایک دن پہلے مسٹر مودی نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...