چین میں کرونا وائرس سے 25 افراد ہلاک، 830 متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2020, 12:29 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ، 25/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)  چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے، جب کہ 830 افراد متاثر بھی ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان کے قریب 7 شہروں میں ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی ہے، جب کہ شہریوں کو جھیلوں، دریاؤں اور نہروں پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسے ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ اس وائرس کے پھیلاؤ پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور اس متعلق کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق 830 واقعات کی اب تک تصدیق ہوچکی ہے۔ زیادہ تر متاثرین وسطی چین کے شہر ووہان میں ہیں، جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ وائرس پچھلے سال کے آخر میں پیدا ہوا تھا۔

اس وباء پر قابو پانے کے لئے ایک کروڑ دس لاکھ آبادی والے شہر ووہان کی حکومت نے لوگوں کے شہر سے باہر جانے پر پابندی لگا دی ہے۔

ہوائی پروازوں اور ٹرانسپورٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر سے باہر نہ نکلیں جب کہ قریبی شہر میں بھی اس قسم کے اقدامات کیے گئے، تاہم تجارتی قافلوں پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور امریکہ میں بھی کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جاپانی حکام نے ایک کیس کی تصدیق کی ہے۔

یہ وائرس کتنا خطرناک ہے اور لوگوں میں کتنی آسانی سے پھیل جاتا ہے اس بارے میں فی الحال کوئی معلومات نہیں اور نہ اس وائرس کی کوئی ویکسین ہے۔ اس کی علامات میں بخار، سانس لینے میں مشکل اور کھانسی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...