کرناٹک میں 7،8اور 9ویں جماعت کے امتحانات ملتوی، 31مارچ کے بعد نئی تاریخ کا اعلان ممکن۔ کورونا وائرس کے خوف سے حکومت کا اقدام

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2020, 9:47 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،16؍مارچ(ایس او  نیوز) ریاستی حکومت نے عالی سطح پر دہشت کا سبب بنے ہوئے کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے اپنی احتیاطی تدابیرمیں شدت لاتے ہوئے اتوار کے روز یہ اعلان کردیا کہ رواں سال 7ویں 8ویں اور 9ویں جماعت کے سالانہ امتحان جو پیر سے شروع ہونے والے تھے ملتوی کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ یہ امتحان اب 31مارچ کے بعد کروائے جائیں گے -البتہ ایس ایس ایل سی کے سالانہ امتحانات مقررہ تاریخ 27مارچ کو ہی کروائے جائیں گے-

ریاستی وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم سریش کمار نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی چھٹی جماعت تک تمام بچوں کے لئے چھٹی کا اعلان کردیا ہے- اب ہائی اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے بھی چھٹی کا اعلان کیا جا رہا ہے 31؍مارچ کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ ان بچوں کے لئے امتحان کس تاریخ سے ہوں گے-

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے بچوں سے کہا گیا تھا کہ ان کے امتحان کا جو ٹائم ٹیبل دیا گیا ہے اس کے مطابق امتحان کے لئے وہ حاضرہو جائیں - لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے حالات کے مزید پیچیدہ ہو جانے کے سبب حکومت نے یہ طے کیا ہے کہ 31مارچ کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جائے کہ ان کے لئے امتحانات کب کروائے جائیں -

انہوں نے کہا کہ 31مارچ تک بچوں کو امتحان کی تیاری کرنے کے لئے چھٹی دی جا رہی ہے - اس دوران پہلی سے چھٹی جماعت تک کے لئے حکومت کی طرف سے باضابطہ چھٹی کے اعلان کے باوجود بعض اسکولوں میں تعلیمی سرگرمی جاری رکھے جانے کی شکایات پر سریش کمار نے کہا کہ اسکولوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ حکومت کی طر ف سے جو احکامات جاری کئے جاتے ہیں ان پر عمل کریں -

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فرمان کی پامالی کرتے ہوئے بعض سرکاری اسکولوں نے یہ تاثرقائم کرنے کی کوشش کی ہے کہ ریاست میں ان اسکولوں کی ہی اجارہ داری چلتی رہے،حکومت اسے برداشت نہیں کرے گی-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...