کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری۔ ۵/ہزار سے زائد ہلاکتیں، وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا 

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th March 2020, 10:01 PM | عالمی خبریں |

 لندن /14مارچ (آئی این ایس انڈیا)دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتیں 5ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں، جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یورپ کو اس عالمی وبا کا نیا مرکز قرار دیے جانے کے بعد متعدد ممالک نے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔

۔غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ سوا لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملک اٹلی میں ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 250 ہلاکتیں ہوئی جبکہ 3ہزار سے زائد افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپین میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اکثریورپی ممالک نے غیرملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جبکہ تمام عوامی مقامات پر اجتماعات اور غیرضروری سرگرمیوں پر پابندی لگا دی  ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے اس عالمی وبا کا نیا مرکز یورپ کو قرار دیا تھا جہاں روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جو چین میں وائرس کے عروج کے موقع پر رپورٹ کیسز سے زیادہ ہیں۔ادھر تمام صورتحال کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے نیشنل ایمرجنسی قرار دے دیا ہے جہاں رپورٹس کے مطابق صرف امریکی ریاست اوہایو میں اس وقت ایک لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہونے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں دنیا کے دیگر خطوں کے ساتھ ساتھ اب افریقہ میں بھی کورونا وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6 افریقی ملکوں نے وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔افریقہ بھر میں 54 ممالک میں سے 16 نے کووڈ-19 وائرس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے اور ان میں اکثر کیسز دیگر ملکوں سے آنے والے افراد سے منتقل ہوئے۔ افریقی ملکوں میں یہ وائرس ماہ فروری میں رپورٹ ہونا شروع ہوا اور ان میں سے اکثر کیسز یورپ اور امریکا سے سفر کر کے آنے والے افراد میں پائے گئے۔جمعہ کو کینیا، گینیا، سوڈان اور اتھوپیا میں پہلا کیسز رپورٹ ہوا جبکہ جمعرات کو گبون اور گھانا میں پہلے فرد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم آندریج بابس نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک میں غیرملکیوں کے داخلے کے ساتھ ساتھ چیک شہریوں کے بھی بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔بلغاریہ اشیائے خورونوش فروخت نہ کرنے والے اسٹورز کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلاؤ سے روکا جا سکے۔بلغاریہ مین ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جس کسی نے بھی قرنطینہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کی اسے جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...