کورونا معاملے 14.36لاکھ سے زیادہ، ریکوری شرح میں کمی

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2020, 11:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ملک میں بڑھتے قہر کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلے جہاں تین دنوں میں ایک لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آتے تھے اب دو دنوں میں اس سے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا متاثرین کی تعداد 14.36لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے لیکن تشویش کا موضوع یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں پہلے کے مقابلہ کمی درج کی گئی ہے۔

اس سے پہلے متاثرین کی تعداد جمعہ کی شام 13لاکھ سے زیادہ تھی اور مرنے والوں کی شرح بڑھ کر 31000کے قریب پہنچ گئی تھی۔ ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس سے پہلے تین دنوں میں انفیکشن کے ایک لاکھ معاملے سامنے آرہے تھے۔ کورونا سے بری طرح متاثر مہاراشٹر، آندھراپردیش، تملناڈو، کرناٹک، اترپردیش، بہار اور مغربی بنگال میں اس کا قہر تیزی سے بڑھنے سے اتوار کی رات متاثرین کا اعداد وشمار 14.36لاکھ سے زیادہ ہوگیا اور مرنے والوں کی تعداد 32,803سے زیادہ ہوگئی۔

اس دوران راحت کی بات یہ رہی کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح سینچر کے 63.93فیصدسے معمولی کم ہوکر آج 63.90فیصد پر پہنچ گئی۔ اموات کی شرح بھی پہلے کے 2.31فیصد کے مقابلہ میں کم ہوکر 2.28فیصد پر آگئی۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے کل صبح جاری اعدادوشمار میں متاثرین کی تعداد 13,85,522ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد 32,063ہوگئی تھی۔

دیر شام مختلف ریاستوں کے اعدادو شمار میں مہاراشٹر کے علاوہ آندھراپردیش، تملناڈو، کرناٹک، اترپردیش، بہار اور مغربی بنگال میں ریکارڈ نئے معاملے سامنے آئے۔ ان سات ریاستوں میں 37ہزار سے زیادہ نئے معاملے اور 586مزید لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

’کووڈ19انڈیا ڈاٹ او آر جی‘ کے اعدادو شمار مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی طورپر 14,33,949 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس طرح صبح سے لیکر دیر رات تک ۵۰ ہزار نئے معاملے آچکے ہیں۔ اب تک کل ملاکر 9,16,346مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 32,806لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ دیگر 4,84,377فعال معاملات کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ اس طرح بیمار مریضوں کے مقابلہ میں ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4.31لاکھ سے زیاد ہوگئی۔ فی الحال یہ فرق 4,31,969ہے۔

اس درمیان کورونا کے پھیلاوکو کنٹرول کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں پھر مکمل لاک ڈاون یا جنتا کرفیو جیسی پابندیاں لگانی پڑی ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں ریاستی حکومتیں اپنی سطح پر کورونا کوکنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاون یا جنتا کرفیو نافذ کررہی ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال معاملات آنے کی شرح (پازیٹیوٹی شرح) 8.07فیصد اور مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے ساتھ مل کر اسے پانچ فیصد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ملک کی 19ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں کورونا ریکوری شرح قومی ریکوری اوسط شرح سے زیادہ درج کی گئی ہے۔ پورے ملک میں ایک دن میں کورنا وائرس کے ریکارڈ 4,42,263نمونوں کی جانچ کی گئی۔

آئی سی ایم آر کی طرف سے آج جاری اعدادو شمار کے مطابق 25جولائی کو پورے ملک میں کورونا وائرس کے 4,42,263نمونوں کی جانچ کی گی اور اس کے ساتھ ہی اب تک ٹیسٹ کئے گئے نمونوں کی تعداد 1,62,91,331ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد بھی بڑھ کر 1300سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...