کورونا: مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ٹھیک ہونے کی شرح میں بھی بہتری

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2020, 4:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  ملک میں جہاں ایک طرف کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں مثبت بات یہ بھی ہے کہ کورونا کے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا سے متاثر 682 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 10633 تک پہنچ گئی ہے اور ان کے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھکر 26 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

مرکزی حکومت ملک میں کورونا وائرس ’کوویڈ -19‘ کے متاثرہ معاملوں کی روک تھام ،کنٹرول اور ان سے نمٹنے کی کوششوں کی اعلی سطح پر نگرانی رکھ رہی ہے اور اسی کے مطابق آگے کی حکمت عملی بھی بنارہی ہے اور لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں مرکزی حکومت نے کورونا متاثرہ علاقوں کےلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ معاملوں کی تعداد کے پیش نظر ریڈ اور گرین زون کے بارے میں نئی ہدایات جاری کی ہیں اور ان میں کورونا کُل معاملوں کی تعداد اور ان کے دوگنا ہونے کی شرح اہم وجہ ہے۔اس کے علاوہ وہاں نمونوں کی جانچ کی شرح اور آبادی کے پھیلاو کو بھی توجہ میں رکھا جانا ہے۔ اسی کے پیش نظر ریڈ اور اورینج زون کو پھر سے متعارف کیاگیا ہے۔ان علاقوں میں وائرس کے انفیکشن کو روکنے کےلئے مناسب’کنٹینمنٹ اسٹریٹجی‘اپنائی جانی ضروری ہے۔اس کنٹینمنٹ زون کے باہر کے علاقے کا محاصرہ کرکے بہتر حکمت عملی بنائی جانی ہے لیکن اگر اس کےباہر کے علاقے یعنی بفر زون میں کوئی بھی کیس نہیں آرہا ہے اور اس کے باہر کے علاقے میں کچھ سرگرمیوں میں راحت دی جاسکتی ہے۔

کسی بھی ریاست یا ضلع چاہے وہ ریڈ زون ہو یا اورینج زون ،ان سبھی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملوں میں اضافے کو روکنے کے لئے’سخت قدم‘اٹھائے جانے ضروری ہیں کیونکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے یہ بہت ضروری ہوجاتا ہے۔ حالانکہ اسی دوران ملک میں کئی مریضوں پر پلازما تھریپی کو آزمایا گیا اور اس کے نتیجے بھی مثبت رہے ہیں لیکن مہاراشٹر میں ایک کورونا مریض کی موت ہونے کے بعد وزارت صحت نے اس کے بارے میں واضح کردیا ہے کہ پلازما تھیرپی کو دنیا میں کہیں بھی قانونی علاج کےطور پر تصدیق نہیں ملی ہے اور یہ صرف ٹرائل کے طورپر ہی کی جارہی ہے اور ہدایات پر عمل کئے بغیر یہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے پر تحقیق اور متعدد کام ہورہےہیں لیکن ابھی تک کسی بھی کارگر ویکسن یا دوا کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔وزارت نے واضح کیا ہےکہ ملک میں کئی مقامات پر پلازما تھیرپی کا استعمال کورونا کے مریضوں کے علاج کےلئے ہورہا ہے لیکن اس کا استعمال ہندوستانی طبی تحقیق کونسل (آئی سی ایم آر) کی ہدایات کے تحت ہی ہونا چاہئے اور اس کےلئے ’ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا‘سے منظوری لینی ضروری ہے ۔اس کے بعد ہی یہ عمل شروع کیا جانا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...