ملک میں کورونا کے ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد نئے معاملے
نئی دہلی،16؍ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ دو لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں -
صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 200739 نئے کیس درج ہوئے - اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 40لاکھ 74 ہزار 564ہوگئی ہے - اس دوران 93528مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جن کے ساتھ اب تک 12429564 مریض کوروناسے نجات پاچکے ہیں -
ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات13لاکھ کو عبور کرکے 1471877 ہوچکے ہیں - اسی دوران مزید 1038 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر 173123 ہوگئی ہے -ملک میں ری کوری کی شرح 88.31فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 10.46 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.23 فیصد رہ گئی ہے -
مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 19050 سے بڑھ کر 613635ہوگئی ہے - اس عرصے کے دوران، ریاست میں مزید 39624 مریض صحتمند ہوئے، جن کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2905721 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مزید 278مریضوں کی اموات یہ تعداد بڑھ کر 58804 ہوگئی ہے -