نئی دہلی،12؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) جب تک ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری نہیں آتی، تب تک انجکشن ریم ڈیسیویر اور ریم ڈیسیوایر ایکٹیو فارماسیوٹیکل انگری ڈی نٹس کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے- مرکز نے مریضوں اور اسپتالوں کیلئے ریم ڈیسیویر کی بہ سہولت رسائی کو یقینی بنانے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے- اہم بات یہ ہے کہ ملک بھر میں اس دوا کی کمی کی وجہ سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں تاخیر ہو رہی تھی-
واضح ہو کہ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ملک میں کورونا کی حالت میں بہتری نہیں آجاتی-واضح ہو کہ ہندوستان کی سات کمپنیاں ریم ڈیسویر انجکشن تیار کرتی ہیں - ان کمپنیوں کی پیداوار کی گنجائش ہر مہینے 38.80 لاکھ یونٹ ہے- تمام گھریلو مینوفیکچرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ریم ڈیسیویر انجکشن کے اسٹاک، تقسیم وغیرہ کے بارے میں تفصیلات اپڈیٹ کریں -ریاستوں کے ہیلتھ سکریٹریوں اور ڈرگ انسپکٹر کو یہ نگرانی کرنی ہوگی کہ اس کی کالا بازاری تو نہیں ہورہی ہے -کالا بازاری کی صورت میں مناسب کارروائی بھی کی جائے گی-