کاروار کمس سے آج 18 افراد صحت یاب ہوکر ڈسچارج؛ اب 21 لوگ ہیں اسپتال میں ایڈمٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th June 2020, 8:37 PM | ساحلی خبریں |

کاروار6/جون (ایس او نیوز) کورونا کے مرض کا شکار ہونے کے بعد کاروار کے کووِڈ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیے گئے39میں سے 18افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوگئے اور سنیچر کے دن ان تمام لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

 آج جن لوگوں کوکاروار میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے ان میں کنداپور سے تعلق رکھنے والا   ایک سال کا لڑکا اور35سال کی خاتون بھی شامل ہیں۔

کمس اسپتال سے جاری کی گئی لسٹ کے مطابق  آج سنیچر کو ہوناور کے چار، سرسی کے پانچ، کنداپور کے دو، یلاپور کے چار، کرکُنڈی کا ایک،  سداپور کا ایک اور ہلیال کا ایک کورونا مریض اس طرح جملہ 18 لوگ ڈسچارج کردئے گئے ہیں۔ ڈسچارج ہونے والے یہ سبھی لوگ 18 مئی سے لے کر 27 مئی تک اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ  ان تمام لوگوں کی دوبارہ جانچ کے بعد لیباریٹری رپورٹ نگیٹیو آئی  تھی جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

اسپتال سے جاری کی گئی  لسٹ کے مطابق اب کاروار کمس اسپتال میں 21 کورونا سے متاثرہ  لوگ ایڈمٹ ہیں جن میں  کمٹہ کے چار، سرسی کے دو،  یلاپور کے چھ، سداپور کے چار،  کاروار کے دو، بھٹکل کا ایک، ہلیال کا ایک اور  ڈانڈیلی کا ایک مریض شامل ہیں۔

کمس اسپتال سے جاری کی گئی لسٹ کے حساب سے دیکھا جائے تو اب تک اُتر کنڑا کے جملہ 94 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے تھے ان میں سے دو کا تعلق چونکہ پڑوسی ضلع اُڈپی کے کنداپور سے ہے، اور ہیلتھ بلٹین میں اُن کا اندراج اُڈپی میں  ہوا ہے،  اس حساب سے 92 لوگ اُترکنڑا کے ہیں۔  جس میں سے 73 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں، اب 21 لوگ کاروار کمس میں روبہ صحت ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...