کورونا: دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے متجاوز، امریکہ میں بدحالی جاری

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2020, 2:10 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،7؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا انفیکشن کا قہر پوری دنیا میں جاری ہے اور امریکہ کی حالت انتہائی خستہ معلوم ہو رہی ہے۔ امریکہ میں ایک بار پھر ایک ہی روز میں 50 ہزار مریض سامنے آ گئے جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مسلسل ہلاکتوں کے بعد اب اموات کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے۔

اس درمیان جانب اسپین میں کی جانے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ہجومی تحفظ یا ہرڈ امیونٹی کا تصور درست نہیں۔ تحقیق کے مطابق اسپین کی آبادی میں سے صرف 5 فیصد لوگوں کے جسم ہی کورونا سے محفوظ رکھنے والی اینٹی باڈیز تیار کر سکے، باقی 95 فی صد آبادی کسی بھی وقت کورونا کا شکار ہو سکتی ہے۔

بہر حال، دنیا بھر میں خود کو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں عالمی وباکورونا وائرس کے کیسز میں اب بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک ملک میں 29 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پیر تک امریکہ میں کورونا وائرس سے 130،090 افراد ہلاک اور 2،910،023 متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری طرف برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 65 ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وبا کے 20،229 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 1،623،284 ہوگئی ہے اور اب تک 65،487 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...