دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 112معاملے
نئی دہلی،2؍اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا وائرس(کووڈ19-)کے انفیکشن کی صورت حال کنٹرول میں ہے اور فی الحال 112متاثرہ افراد اسپتال میں ہیں جس میں سے صرف ایک وینٹی لیٹر پر ہے۔
کجریوال نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ نظام الدین مرکز سے کل 2346 لوگوں کو نکالا گیاہے جس میں 536 اسپتال میں اور 1810 کو قرنطینہ میں رکھا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ دہلی میں کل 120 افراد انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں،جن میں سے 112ابھی اسپتال میں ہیں۔