کورونا سے پریشان مودی حکومت نے اٹھایا بڑا قدم، مارچ 2021 تک کوئی نئی سرکاری اسکیم نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 5th June 2020, 10:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) مودی حکومت کورونا بحران سے باہر نکلنے کے لیے لگاتار کوششیں کر رہی ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت کی حالت انتہائی بدتر ہو گئی ہے جسے سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے۔ اب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2021 تک کوئی بھی نئی سرکاری اسکیم شروع نہیں کرے گی، بلکہ جو پرانے منصوبے ہیں، ان پر ہی توجہ دی جائے گی۔ علاوہ ازیں پی ایم غریب کلیان یوجنا اور خود کفیل ہندوستان سے جڑے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مرکزی وزارت برائے مالیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 31 مارچ 2021 تک کوئی نئی سرکاری اسکیم نہیں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے جاری معاشی بحران میں خرچ کی تخفیف کے تحت یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ لیکن پی ایم غریب کلیان یوجنا اور خود کفیل ہندوستان کے تحت کیے گئے اعلانات پر خرچ جاری رہے گا۔

وزارت مالیات کے بیان کے مطابق مالی سال 21-2020 میں منظور یا جائزہ والی سبھی اسکیموں پر روک لگا دی گئی ہے۔ ایکسپنڈیچر ڈپارٹمنٹ سے ملے اصولی اجازت والی اسکیم بھی اس میں شامل ہے۔ اس میں ایس ایف سی کے 500 کروڑ سے اوپر کی نئی اسکیم پر بھی بریک لگی رہے گی۔ وزارت مالیات نے خزانہ کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ یہ فیصلہ مودی حکومت پہلے ہی لے چکی تھی کہ پرانے منصوبوں کو پورا کرنے کے بعد ہی نئے منصوبوں کو شروع کیا جائے گا، لیکن کورونا بحران میں پیدا صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس فیصلے کو اب مزید سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...