کورونا وائرس کو لے کر نئی گائیڈلائنس جاری، کنٹینمنٹ زون کو لے کر خاص ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 12:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو کورونا وائرس وبا کو لے کر کنٹینمنٹ زون ، سرویلانس اور احتیاط کو لے کر نئی گائیڈ لائنس جاری کی ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں پابندی لگائی گئی ہے ، وہاں پر سختی سے ضوابط پر عمل کیا جائے ۔ کورونا کے معاملات میں جو گراوٹ آئی ہے ، اس کو برقرار رکھا جائے ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو سختی سے ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ساتھ ہی بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر احتیاط برتنے اور بھیڑ کو قابو کرنے کیلئے بھی ہدایت دی ہے ۔

وزارت داخلہ کی نئی ہدایتیں یکم دسمبر سے 31 دسمبر تک لاگو رہیں گی ۔ حکومت نے کہا کہ کورونا کی حالت کے اپنے تجربہ کی بنیاد پر ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام خطے صرف کنٹینمنٹ زون میں نائٹ کرفیو جیسی مقامی پابندیاں لگا سکتے ہیں ۔ کنٹینمنٹ زون کے باہر کسی بھی طرح کا مقامی لاک ڈاون لاگو کرنے سے پہلے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کو مرکز سے اجازت لینی ہوگی ۔

حکومت کی گائیڈ لائنس کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں صرف ضروری سرگرمیوں کی ہی اجازت دی جائے گی ۔ یہ یقینی بنانے کیلئے مقامی ضلع ، پولیس اور نگرپالیکا کے افسران ذمہ دار ہوں گے ۔ ساتھ ہی انہیں کنٹینمنٹ زون کے ضوابط پر سختی سے عمل بھی کرانا ہوگا جب ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام خطے متعلقہ افسران کی جوابدہی طے کریں گی ۔

حکومت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو بھی دفاتر میں سماجی فاصلہ کے ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ جن شہروں میں ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح دس فیصد سے زیادہ ہے ، متعلقہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطہ سماجی فاصلہ اور دیگر ضوابط پر سختی سے عمل کریں ۔

بشکریہ: اُردو نیوز18

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...