کوروناوائرس:دنیا میں 47/ہزار لقمہئ اجل، 9/ لاکھ سے زائد متاثر، ملک میں کووڈ19- کے معاملے 2100 سے متجاوز-60/اموات

Source: S.O. News Service | Published on 3rd April 2020, 5:49 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

لندن،3؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 9/لاکھ 35/ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 47,314 افراد فوت ہو چکے ہیں -

پاکستان میں 2100 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں -یورپ میں کورونا نے تباہی مچا دی ہے جہاں بتیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں - اٹلی اور اسپین کورونا کے نئے مراکز ہیں جہاں مریضوں کی تعداد ایک ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور دونوں ممالک میں بائیس ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں -امریکہ میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا ایک ہزار پچاس سے زائد جانیں نگل چکا ہے- صرف نیویارک میں پانچ سو پانچ افراد ہلاک ہوئے-24 گھنٹوں میں چھبیس ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور امریکہ میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ پندرہ ہزار سے بڑھ گئی ہے-

اٹلی میں ایک روز میں مزید سات سو ستائیس افراد چل بسے اور تیرہ ہزار ایک سو سے زائد افراد مہلک وائرس کا نشانہ بنے- اٹلی میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں -جرمنی 18،اٹلی 16اور ایران میں 15/ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں - ملک میں کوڈ -19 کے معاملے بڑھ کر جمعرات کو 2100ہو گئے اور وہیں اس سے اب تک 60 لوگوں کی جان جا چکی ہے- مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب 1700لوگ متاثر ہیں -جبکہ 150 لوگ وہ ہیں، جنہیں یا تو علاج کے بعد چھٹی مل چکی ہے یا دوسرے ملک جا چکے ہیں -

ملک میں کووڈ19- کے معاملے 2100 سے متجاوز-60/اموات

وزارت کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ملک میں کورونا کے 15نئے معاملے سامنے آئے، جن میں سے چار مہاراشٹر، تین مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش اور پنجاب سے ایک ایک معاملہ آیا- ملک میں وائرس سے مہاراشٹر میں 13 لوگوں کی جان گئی- اس کے بعد گجرات میں 6، مدھیہ پردیش میں 6، پنجاب میں 4، کرناٹک میں 3، تلنگانہ میں 3، مغربی بنگال میں 3، دہلی میں 2، جموں و کشمیر میں 2، اتر پردیش میں 2 اور کیرلا میں 2 اموات ہوئی ہیں، جبکہ آندھرا پردیش، تمل ناڈو، بہار، ہریانہ اور ہماچل پردیش سے ایک ایک موت کی خبر ہے-ملک میں سب سے زیادہ کیس 335 مہاراشٹر، پھر کیرلا میں 265 اور اس کے بعد تمل ناڈو میں 234 معاملے-دہلی میں بھی معاملے بڑھ کر 152 ہو گئے ہیں. اتر پردیش میں 113، کرناٹک میں 110 اور تلنگانہ میں 96 معاملے- وہیں راجستھان میں 108، مدھیہ پردیش میں 99، آندھرا پردیش میں 86، گجرات میں 82 اور جموں و کشمیر میں 62 لوگ متاثر ہیں -پنجاب میں کووڈ-19 کے 42 کیس سامنے آئے ہیں، جبکہ ہریانہ میں 43 معاملات کا پتہ چلا ہے-انڈمان اور نیکوبار جزائر سے دس کیس سامنے آئے ہیں -چھتیس گڑھ میں نو کیس، جبکہ اتراکھنڈ میں اب تک سات معاملے سامنے آئے ہیں -گوا میں کوورونا وائرس کے پانچ کیس سامنے آئے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...