دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے متجاوز، ہلاکتوں کی تعداد تقریباً پانچ لاکھ

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 2:34 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

جنیوا؍نئی دہلی؍بیجنگ،29؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اس وبا کی زد میں آنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 10117326 ہوگئی ہے جبکہ 501281 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 548318 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں کورونا وائرس سے 380 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 16475 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 210120 فعال کیسز ہیں اور اب تک 321723 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دنیا میں سپرپاور سمجھے جانے والے ملک امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2510323 افراد متاثر ہوچکے ییں 125539 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 1313667 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 57070 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ۔19 کی وبا دن بہ دن پھیلتی جارہی ہے اور اب تک 633542 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 9060 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے جہاں اب تک 311739 افراد اس وبا سے متاثر جبکہ 43598 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پیرو اور چلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 275989 اور ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 9135 ہے۔ چلی میں اب تک 267766 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 5347 ہے۔ آٹھویں مقام پر اسپین میں اب تک 248469 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 28341 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے زبرسدت تباہی مچائی ہے جہاں اب تک 240136 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34716 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔