مغربی بنگال میں کورونا سے ہوئی پہلی موت، 57 سالہ شخص علاج کے دوران ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2020, 9:37 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتا،23؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کے بڑھتے خطرہ کے درمیان پیر کے روز مغربی بنگال میں اس وائرس کی وجہ سے پہلی موت درج کی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اے ایم آر آئی اسپتال، کولکاتا میں علاج کرا رہے 57 سالہ شخص کا آج دوپہر میں انتقال ہو گیا جس سے اسپتال میں افرا تفری کا عالم پیدا ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک دمدم شہر کا رہنے والا تھا اور گزشتہ 13 مارچ کو ہی وہ چھتیس گڑھ کے بلاس پور سے اپنے گھر لوٹا تھا۔

خبروں کے مطابق بلاس پور سے لوٹنے کے بعد وہ شخص شمالی کولکاتا واقع ایک مال میں گیا تھا۔ 14 مارچ کو اس کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد وہ نگر بازار واقع ایک مقامی نرسنگ ہوم گیا۔ اس کے اندر موسمی بخار کی علامات دیکھنے کو مل رہی تھیں لیکن اس کی حالت بہت اچھی نہیں تھی۔ بہتر علاج کے لیے 16 مارچ کو اسے اے ایم آر آئی اسپتال کولکاتا میں داخل کرایا گیا تھا۔

پیر کی دوپہر جب اس شخص کا انتقال ہوا تو اس سے پہلے یہ تصدیق ہو چکی تھی کہ وہ کورونا وائرس پازیٹو ہے۔ یہ خبر لگنے کے بعد مہلوک شخص کے قریبی رشتہ داروں نے کورونا وائرس کے خوف کے مدنظر احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے خود کو اسپتال میں داخل کرایا۔ مہلوک شخص جن لوگوں کے رابطے میں آیا تھا انھیں بھی فوری طور پر سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے۔

مغربی بنگال میں ہوئی موت کے بعد ہندوستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں اس وقت متاثرین کی تعداد 429 بتائی جا رہی ہے اور یہ تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔ دہلی سے ملحق گریٹر نوئیڈا میں ایک بار پھر دو مریض کورونا وائرس کے پازیٹو پائے گئے ہیں جس کے بعد ان دو سوسائٹیوں کو سیل کر دیا گیا ہے جہاں وہ رہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...