کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو 300 ارب ڈالر کا ہوا نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2020, 1:34 PM | عالمی خبریں |

جنیوا،7؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)   چین کے شہر ووہان سے گزشتہ برس دسمبر کے وسط میں شروع ہونے والے کورونا وائرس کے عالمی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی اور 3400 ہلاک ہوگئے، وائرس کے خوف نے دنیا کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے جس کا تخمینہ 300 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وقت اموات کے لحاظ سے چین سرِ فہرست ہے جہاں اب تک 3042 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور بقیہ 267 اموات چین سے باہر ہوئی ہیں جن میں اٹلی اور ایران سرِفہرست ہیں۔ چین میں اب تک اس وائرس سے 80 ہزار 409 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ایران کورونا وائرس سے تیزی سے متاثر ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1200 نئے مریض سامنے آئے ہیں جو نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں بھی غیرمعمولی واقعہ ہے اس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 747 ہوگئی۔ دوسری جانب ایران کی وزارت صحت نے 124 اموات کی تصدیق کی ہے تاہم وہاں ہلاکتوں کی تعداد کئی سو بتائی جارہی ہے۔ فرانس میں صرف ایک رات میں کورونا کے 200 نئے واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ پیرس میں متاثرہ افراد کی تعداد 613 ہوگئی۔ اسی طرح ہندوستان اور جنوبی کوریا میں بھی کووڈ- 19 کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اٹلی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے وہاں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 47 سے بڑھ کر ہوگئیں 197 ہوچکی ہیں۔امریکہ میں واشنگٹن اس وائرس کا گڑھ بن چکا ہے اور اب تک 14 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وائرس کے سبب امریکی شہر واشنگٹن کے علاقے سیٔٹل میں بازار اور گلیاں سنسان ہوگئی ہیں۔ سیٔٹل کے رہائشی گھروں میں رہنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائرس کے سبب امریکی تیل کی قیمتوں میں 10.1 فیصد کمی آگئی اور تیل کی قیمت فی بیرل 41.28 ڈالر پر آگئی۔ مجموعی طور پر 90 ممالک اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور 13 ممالک میں تعلیمی ادارے بند ہونے سے 3 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خاص حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اگرچہ حرم مکی اور مدنی کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے لیکن دن رات مسجد کی حدود میں اسپرے جاری ہے اور دونوں مسجدوں کو نماز سے ایک گھنٹے قبل ہی کھولا جارہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بار بار کورونا وائرس کو ’ووہان وائرس‘ اور ’چینی وائرس‘ قرار دیا۔ اس پر چینی دفترِ خارجہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چینی وائرس اور ووہان وائرس کے الفاظ امریکی وزیرخارجہ کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ برائے صحت نے تمام ممالک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے تمام متاثرہ ممالک کو مل جل کر اس وائرس سے لڑنے کی تلقین کی ہے۔ تاہم ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس روکنے کے لیے ایران کی کاوشوں کی ستائش بھی کی ہے۔ دریں اثنا آج پیرو، ویٹی کن سمیت متعدد ممالک میں کورونا کا پہلا وائرس کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...