کورونا وائرس: چین میں لگاتار بڑھ رہی مہلوکین کی تعداد، اب تک 910 افراد کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 10th February 2020, 5:53 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ،10/فروری(ایس او نیوز/یو این آئی) چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 910 ہو گئی ہے جبکہ 40171 لوگوں میں اس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے پیر كوایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق اتوار آدھی رات کو کورونا وائرس کے 3062 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور صرف ایک دن میں 97 افراد کی موت ہوئی ہے۔

چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق 9 فروری کی آدھی رات تک چین کے 31 صوبوں سے اطلاع ملی، جس کے مطابق کورونا وائرس کے 40171 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے جس سے 6500 افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے امریکہ، جاپان اور سنگاپور کے علاوہ کئی دیگر ممالک کی حکومتوں نے حال میں چین کا دورہ کرنے والے لوگوں سے اپنے ملک میں داخلہ پر روک لگا دی ہے۔

دراصل، دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھنوم گیبرسس نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم چین میں اس متعدی وائرس کے پھیلنے کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے روانہ ہو چکی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان بھی کرچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...