دنیا بھر میں کوروناوائرس سےمتاثر ین کی تعداد 34 لاکھ کے قریب

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2020, 1:09 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،2؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا بھر میں عالمی وبا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 239406 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 3395507افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 35043 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1147 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 889 افراد اس وبا سے شفایاب بھی ہو چکے ہیں ۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 65 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

یورپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 27967 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 205463 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین كووڈ -19 وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 213435 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 24543 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82874 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 اموات ہوئی ہیں ۔ کورونا وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونےوالے 80 فیصد افراد 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے ۔ اس درمیان کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں ۔ فرانس میں اب تک 167299 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 24376 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 159119 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6228 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 171253 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 26771 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہوئے ہیں ۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 120204 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3174 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 94640 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 6028 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔روس میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ کے تجاوز کر گئے ہیں ۔ وہاں اب تک 106498 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1073 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کورونا سے بیلجیم میں 7594، برازیل میں 5466، ہالینڈ میں 4795، کینیڈا میں 3082، سویڈن میں 2586، سوئٹزرلینڈ میں 1737، میکسیکو میں 1859، آئر لینڈ میں 1190 اور پرتگال میں 989افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 16817 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے 385 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...