بیجنگ،8/فروری(ایس او نیوز/یواین آئی) چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 636ہوگئی ہے،جبکہ31,161لوگوں میں اس انفیکشن کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔چین کی سرکاری صحت کمیٹی نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔چین کی سرکاری صحت کمیٹی کے مطابق چھ فروری کی آدھی رات اسے 31صوبوں سے اطلاع ملی،جس کے مطابق کورونا وائرس کے31,161معاملوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جس میں سے 1284لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔636لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 1540لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔اس سے پہلے جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 563 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 28,018معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی۔دسمبر 2019میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)نے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا۔
ایک نظر اس پر بھی
صدر ٹرمپ کا دوسری بار مواخذہ
بدھ کو امریکی ایوان نمائندگان میں رائے شماری کے دوران مواخذے کے حق میں 232 ووٹ آئے جبکہ 197 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ مواخذے کے حمایت کرنے والوں میں صدر ٹرمپ کی اپنی جماعت کے دس ریپبلیکن ارکان بھی شامل تھے۔
ٹرمپ پر پابندی درست تاہم یہ ایک ’خطرناک نظیر‘ ہے: ٹویٹر
سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹویٹر نے تشدد برپا کرنے میں صدر ٹرمپ کے کردار کے لیے ان پر پابندی لگانے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ تاہم اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اقدام کے ’حقیقی اور اہم مضمرات‘ بھی ہیں۔
امریکا:ایران کی حمایت یافتہ عراقی الحشدالشعبی کے لیڈرابوفدک المحمداوی عالمی دہشت گرد قرار
امریکا نے ایران کی حمایت یافتہ عراق کی شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشدالشعبی یونٹس(پی ایم یو) کے لیڈر اور کتائب حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل ابوفدک المحمداوی کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں کی 18 ایرانی ٹھکانوں پر بمباری
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں عراقی سرحد کے نزدیک ایران کی پاسداران انقلاب کے اڈوں اور اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کووِڈ19:لبنان میں جمعرات سے مکمل لاک ڈاؤن،دکانوں پرخریداروں کا رش، شیلف خالی
لبنان کی سپریم دفاعی کونسل نے جمعرات سے گیارہ روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔اس کے بعد شہری اور مکین تمام چھوٹی بڑی دکانوں اور سپرمارکیٹوں سے دھڑا دھڑ اشیائے ضروریہ خرید کررہے ہیں اور انھوں نے دکانوں کے شیلف خالی کردیے ہیں۔
'فیس بک' نے ایران کے انگریزی چینل کا اکاونٹ بلاک کر دیا
سماجی رابطوںکی ویب سائٹ 'فیس بک' نے منگل کے روز اپنے پلیٹ فارمز پر ایران کے سرکاری انگریزی زبان کے ٹی وی' پریس ٹی وی' کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔