کورونا انفیکشن: چین کے برابر پہنچ گیا ہندوستان، مریضوں کی تعداد 81 ہزار سے تجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2020, 3:40 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،15؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کاقہر عروج پر ہے اور اب یہ وبا کے سب سے زائد کیسز والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین کے قریب پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3967 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 81،000 سے زائد ہو گئی۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری عداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 81،970 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2649 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27920 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔چین میں صوبہ ہوبئی کے ووہان میں دسمبر 2019 کے وسط میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ کیس سامنے میں آیا تھا اور اس نے اب تک دنیا بھر کے کئی ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ چین میں ہی اب تک 82933 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں 27524 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 1019 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 6059 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 9674 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 66 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 2240 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیاہے۔ گجرات میں بھی كووڈ -19 متاثرین کی تعداد 9591 ہو گئی ہے اور اس وبا سے 586 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2753 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد آٹھ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ دہلی میں اب تک 8470 افراد متاثر ہوئے ہیں اور نو مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 115 تک پہنچ گئی ہے اور 3045 افراد کے علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیاہے۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 4534 تک ہو گئی ہے اور 125 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ 2580 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 3902 افراد اس کی گرفت میں آئے ہیں اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے، 2072 افراد اب تک اس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں 2377 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 215 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اب تک 768 صحت یاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1414 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں اس وبا سے 34 انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں ، وہیں 950 افراد اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 2205 اور کرناٹک میں 987 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 48 اور 35 ہو گئی ہے۔ وہیں مرکز کے زیر ِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 983 ہو گئی ہے اور 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 32، ہریانہ میں 11 ،بہار میں سات، کیرالہ میں چار، جھارکھنڈ، چندی گڑھ اور اڈیشہ امیں تین تین،ہماچل پردیش اور آسام میں دو دو اور میگھالیہ، پڈو چیری اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...