اڈپی:کووِڈ سے متاثرہ 54سالہ مریض ہوگیا موت کاشکار۔ ضلع میں کورونا سے ہوئی دوسری موت

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2020, 10:40 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی، 19/جون (ایس او نیوز) اڈپی ضلع میں کووِڈ سے متاثرہ ایک 54سالہ شخص آج موت کا شکار ہوگیا جس کے بعد کورونا وباء سے ضلع کے اندر مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ آج موت کا شکار ہونے والاشخص دیگر 4لوگوں کے ساتھ کل یعنی 18جون کو ممبئی سے لوٹاتھا۔جبکہ ضلع کے طبی مرکز میں ان لوگوں کا معائنہ کیا گیا تو ان میں سے کسی کے اندر بھی بیماری کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔اس لئے ان سب کو اپنے گھرکے اندر کوارنٹین رہنے کی ہدایت کے ساتھ بھیج دیا گیا تھا۔کہاجاتا ہے کہ مذکورہ شخص اچانک ہی فوت ہوگیا جس کے بعد اس کے گلے سے تھوک کا سیمپل جانچ کے لئے بھیجاگیاتو رپورٹ سے کووِڈ 19پوزیٹیو ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

اس واقعے کی اطلاع ڈپٹی کمشنر جگدیشا نے کنداپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دی ہے۔خیال رہے کہ ضلع اڈپی میں کووِڈ کی وجہ سے پہلی موت 14مئی کوواقع ہوئی تھی۔اس شخص کی عمر بھی 54سال تھی اور و ہ بھی مہاراشٹرا سے لوٹا تھا اور 13مئی کو اسے کے ایم سی اسپتال میں داخل کیاتھا جہاں سے دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ پھر جب اس کا سیمپل چیک کیا گیا تھا تو16مئی کو اس کی رپورٹ بھی کووِڈ پوزیٹیو نکلی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...