ملک میں کوروناوائرس سے 29 اموات،1071 متاثر، کورونا پوری دنیا میں 34,512 جانیں تلف،723,962 متاثرین

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2020, 7:42 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

بیجنگ؍جنیوا؍ نئی دہلی،31؍مارچ (ایس او نیوز؍ یو این آئی) پوری دنیا کے زیادہ تر (اب تک 185) ممالک میں کرونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس کے متاثرین سے پوری دنیا میں اب تک34,512لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً723,962لوگ اس سے متاثر ہیں -

ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کی وبا پھیلتی جارہی ہے اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر1071ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر29ہوگئی ہے -

وزارت صحت نے پیر کی صبح بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے1071معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے -دنیا کے سب سے طاقت ور ملک امریکہ میں یہ بیماری سنگین روپ لے چکی ہے - یہاں کرونا وائرس سے اب تک2467لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ سب سے زیادہ140,886لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں -

کورونا وائرس سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس کے متاثروں سے سب سے زیادہ موتیں ہوئی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10,779ہوگئی ہے جبکہ 97,689لوگ اس سے متاثر ہیں -اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81,470 لوگوں کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 3304 لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے -

اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے ساٹھ برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے -گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے سلسلے میں سب سے زیادہ سنگین صورت حال اٹلی اور اسپین سے سامنے آئی ہے - اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7340 ہوگئی ہے -

تازہ اعدادوشمار کے مطابق اسپین میں کرونا سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 85,195 ہوگئی ہے - اس کے علاوہ فرانس اور ایران میں بھی صورت حال سنگین ہے - فرانس میں اب تک 40,174 لوگ اس سے متاثر ہیں جبکہ2,606 لوگوں کی موت ہوچکی ہے -ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2757 ہوچکی ہے جبکہ 41495 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں -ملک میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے اب تک 29 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1071 ہو گئی ہے -

وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 1071کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے - ان میں 49 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں -

کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 29 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 100 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں -کیرلا، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں -

کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں 8، گجرات میں 5، کرناٹک میں 3، دہلی میں 2، جموں و کشمیر میں 2، مدھیہ پردیش میں 2 اور کیرلا، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے -

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔