کورونا وائرس سے حالات مزید ابتر؛ بھٹکل میں مزید ایک شخص کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر، چھ متاثرہ مریض کاروار۔نیوی اسپتال منتقل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th March 2020, 9:17 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل28/مارچ (ایس او نیوز) ملک بھر میں جہاں کورونا وائرس کو لے کر خوف وہراس بڑھتا جارہا ہے اور ہر روز کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تصدیق کی جارہی ہے۔ ایسے میں کرناٹک کے شہر بھٹکل کی حالت مزید ابتر  ہوتی نظر آرہی ہے۔ کل شام کو ایک ساتھ تین لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کی خبر ملی تھی جس کی  آج حکومت  کرناٹک کے اعلامیہ  میں تصدیق کی گئی تھی، ابھی شام شام ہوتے ہوتے بھٹکل میں مزید ایک شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ البتہ سرکاری طور پر اس  شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل میں کورونا پوزیٹیو کا پہلا معاملہ  جب سامنے آیا تھا  اور  جس 40 سالہ شخص میں کورونا کے اثرات پائے گئے تھے اُس  مریض نمبر 35  کو اس شخص نے جس کی عمر قریب 24 سال بتائی جارہی ہے،  مینگلور ائرپورٹ سے اپنی گاڑی پر بٹھاکر بھٹکل لایا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ 24 سالہ نوجوان کی رپورٹ آج شام کو موصول ہوئی جو  پوزیٹیو  ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس نوجوان کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ  کرنے کے بعداسے اپنے گھر میں ہی اپنے آپ کو الگ تھلگ رہنے کی ہدایت دی گئی تھی، آج اس کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد اسے اس کے گھر سے اب بھٹکل سرکاری اسپتال لایا گیا ہے اور کورنٹائن کیا گیا ہے۔  اگر اس شخص کی بھی رپورٹ محکمہ کی جانب سے پوزیٹیو آنے کی تصدیق ہوتی ہے تو  بھٹکل میں کورونا پوزیٹو مریضوں کی تعداد بڑھ کر سات ہوجائے گی۔

چھ کاروار شفٹ:   کورونا سے متاثرہ جن چھ لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی تصدیق کی گئی تھی، ان سبھوں کو آج سنیچر شام کاروار کے نیوی اسپتال پتنجلی  میں منتقل کیا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ نیوی اسپتال میں ان کا بہتر طور پر علاج ہوگا۔ خبر ملی ہے کہ اس اسپتال میں تین خواتین کو ایک کمرہ میں کافی فاصلے پر الگ الگ رکھا گیا ہے اور دیگر تین مریضوں کو دوسرے کمرے میں ایک دوسرے سے کافی  فاصلہ بناکر رکھا گیا ہے۔ 

سات ڈسچارج:  ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بھٹکل سرکاری اسپتال میں جن لوگوں کو کورنٹائن کیا گیا تھا ، اُن میں سے سات لوگوں کو  جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے،  ڈسچارج کیا گیا ہے۔البتہ اُنہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں الگ تھلگ ہوکر رہیں اور کسی سے میل ملاپ نہ رکھیں۔  ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال بھٹکل سرکاری اسپتال میں  پانچ  لوگ ایڈمٹ ہیں جن کے رپورٹس موصول ہونے  باقی ہیں ، بتایا گیا ہے کہ ان پانچ  لوگوں میں  اُس 65 سالہ شخص کا فرزند بھی شامل ہے جن کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی بعد میں اُن کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کی بھی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی۔

بھٹکل میں روز بروز ایک کے بعد ایک کورونا سے متاثرہ مریضوں کے پائے  جانے کےبعد  عوام الناس میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اب اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔  ویسے بھی گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں قانون کے رکھوالوں کی طرف سے بھی  بہت بری طرح  لوگوں کو پیٹنے کی اطلاعات مل رہی ہیں، پولس کے ڈر سے بھی لوگ اب اپنے گھروں کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...