ہندوستان: کورونا کا قہر جاری، مہلوکین کی تعداد 2 ہزار کے قریب، متاثرین تقریباً 60 ہزار

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2020, 3:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس کے 3320 نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس سے اب تک 59662 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1981 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں اب تک 17874 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا ہے۔ ملک میں کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔ مہاراشٹر میں 19063 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 731 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں 3470 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

كووڈ-19 سے متاثر ہونے کی معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات دوسرے مقام پر ہے۔ گجرات میں اب تک 7402 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 449 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں 1872 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی کی حالت بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ یہاں اس سے اب تک 6318 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 68 افراد نے جان گنوائی ہے۔ وہیں 2020 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیئے گئے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا وائر س تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہاں اب تک 3579 افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 101 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، وہیں 1916 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں كووڈ-19 متاثرین کی تعداد 6009 تک پہنچ گئی ہے اور 40 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں 1605 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 3214 افراد اس کی زد میں آئے ہیں اور 66 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ وہیں 1387 افراد اب تک اس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 1133 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29 افراد نے جان گنوائی ہے۔ وہیں 700 افراد اب تک اس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 1887 اور کرناٹک میں 753 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 41 اور 30 پہنچ گئی ہے ۔ وہیں مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 883 ہو گئی ہے اور نو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مغربی بنگال میں 160، پنجاب میں 29، ہریانہ میں آٹھ اور بہار میں پانچ، جھارکھنڈ میں تین، ہماچل پردیش اور اڈیشہ میں دو دو اور میگھالیہ، اتراکھنڈ، آسام اور چندی گڑھ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...