دہلی میں کورونا کے 1379 نئے معاملات ، متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2020, 10:01 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) راجدھانی میں 1379 نئے معاملات سامنے آنے پیر کو کورونا وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ دہلی حکومت کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1379 نئے معاملات سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 823 ہوگئی ۔  مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد دہلی تیسری ریاست ہے ، جہاں متاثرین کی تعداد لایک لاکھ سے زیادہ ہے ۔ اس دوران 48 مزید مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3115 ہوگئی ہے ۔  اس دوران پابندی والے علاقوں کی تعداد ایک کم ہوکر 455 رہ گئی ۔ فعال معاملات کی تعداد 25260 ہے۔

دہلی میں 23 جون کو ایک دن میں سب سے زیادہ 3947 معاملات سامنے آئے تھے ۔ کورونا کی جانچ میں گزشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے کل ٹیسٹ کا اعدادو شمار 657383 پر پہنچ گیا ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دہلی میں 13879 ٹیسٹ کئے گئے ۔ ان میں آرٹی پی سی آر ٹیسٹ 5327 اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ 855 تھے ۔

تین جولائی کو ریکارڈ 24165 ٹیسٹ کئے گئے تھے ۔ دہلی میں دس لاکھ کی آبادی پر جانچ کا اوسط بھی بڑھ کر 34599 ہوگیا۔ دہلی میں کورونا کے لئے مجموعی طورپر 15301 بیڈس ہیں ، جن میں سے 5250پر مریض ہیں جبکہ 10051 خالی ہیں ۔ ہوم آئسولیشن میں 17141مریض ہیں۔

کورونا مریضوں کی جان بچانے کی سنجیدہ کوشش ہو: لیفٹننٹ گورنر انل بیجل

ادھر دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے پیر کو صحت محکمہ کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ دہلی میں مرنے والوں کی تعدا د کم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ مسٹر بیجل نے وزیراعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلی منیش سسودیا کی موجودگی میں منعقدہ میٹنگ میں تمام متعلقہ حکام کو صلاح دی کہ تمام مریضوں کی جان بچانے کے لئے ’گولڈن آور‘ کافی اہم ہوتا ہے ۔ اس دوران ایمبولنس کا انتظام ، مریضوں کو ہوم آئسولیشن سے اسپتال میں داخل کرنا ، آئی سی یو اور آکسیجن و بیڈ کی دستیابی یقینی بنانا نہایت ضروری ہے ۔ میٹنگ میں دہلی میں کورونا وبا کے پیش نظر بنیادی طبی ڈھانچہ ، انسانی وسائل ، کمیونٹی شراکت اور کووڈ 19کے انتظاما ت کا جائزہ لیا گیا۔

لیفٹننٹ گورنر نے دہرایا کہ صحت انتظامات میں تعاون اور گھر/کمیونٹی کیئر کے لئے کمیونٹی وسائل کو تربیت دی جانی چاہئے ۔ تاکہ اس کا استعمال کمونیٹی میں کورونا کی روک تھام کے لئے مریضوں کولانے اور لے جانے کے انتظامات اور لاشوں کی مناسب پروٹوکول کے تحت آخری رسومات اداکرنے میں مدد مل سکے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...