کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں کیسوں کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2020, 3:50 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکا میں کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جمعے کی شب جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے رجسٹرڈ کیسوں کی تعداد 700282 ہو چکی ہے۔ ان میں 36773 افراد دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ خطیر لاگت کے باوجود آئندہ سے ہر ہفتے کرونا کے 50 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ فراہم کیے جائیں گے۔ کرونا وائرس کے بحران سے متعلق ایک کانفرنس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے ٹیسٹ کی تعداد میں بھرپور اضافہ ملک کو جلد دوبارہ کھولنے میں معاون ثابت ہو گا۔

امریکی صدر نے کرونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کاشت کاروں کے واسطے 19 ارب ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کیا۔ امریکی وزیر زراعت کے مطابق ان میں 16 رب ڈالر براہ راست کاشت کاروں کے پاس جائیں گے جب کہ 3 ارب ڈالر کی رقم سے غذائی مواد اور خوراک خرید کر غریب ترین کاشت کاروں میں تقسیم کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکا میں کرونا کے سبب اموات کی تعداد 65 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

ادھر نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ "ہم توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران امریکا میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں کمی کا رجحان دیکھا جائے گا"۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...